سوشل میڈیا پر کویت اور ایران کے دو منچلوں کے پیار کی کہانی پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے۔
ہر طرف اس بات کا چرچا ہے کہ آخر کویت کی بدور البراہیم ایران کے 18 سالہ نوجوان ’شہاب مرتضیٰ غفوری‘ سے شادی کی خاطر مہر کی اعلانیہ رقم 10 لاکھ ریال سے کیونکر دستبردار ہوگئیں۔
المرصد کے مطابق ایرانی نژاد شہاب مرتضیٰ غفوری کو انسٹا گرام کا ’سپائسی مین‘ کہا جاتا ہے۔ وہ کویت میں مقیم ہیں اور ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق ایران سے ہے۔
شہاب نے وڈیو کلپ میں یہ کہہ کر اپنے ہم عمر نوجوانوں کو للکارا کہ ’اس کی مستقبل کی ساتھی بدور ہوں گی۔ نوجوانوں میں کامیاب ہو گیا اور تم سب لوگ دیکھتے رہ گئے۔‘
بدور نے یہ کہہ کر کہ ’مجھے پیارے، خوش شکل اور کم عمر خاوند کی تلاش تھی، میرا دل جیت لیا۔‘ بدور نے جواباً کہا کہ ’تم نے میری پسند کا پیار بھرا جواب دیا لہذا میں تم سے 10 لاکھ ریال مہر نہیں لوں گی۔‘
مزید پڑھیں
شہاب نے دریافت کیا کہ ’ہم شادی کے بعد کہاں رہیں گے؟‘ جس پر بدور نے کہا کہ وہ لندن میں رہائش پذیر ہوں گے۔
بدور نے شہاب کے ساتھ وڈیو کلپ میں نظر آکر ایک ہنگامہ برپا دیا ہے۔
بدور حجاب پہنتی ہیں وہ اس سے پہلے بنائے گئے وڈیو کلپ میں حجاب ہی میں نظر آئی تھیں۔ اب صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ بدور البراہیم نے حجاب سچ مچ ترک کر دیا ہے یا ترک کرنے والی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں بدور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔