بلوچستان کے علاقے دکی میں شوہر نے فائرنگ کرکے خود کے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ دکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی پچاس سالہ بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او دکی رحیم بخش کے مطابق نواب خان نامی شخص نے اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے اس کی پچاس سالہ بیوی مسمات (ر) بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ دی بلوچستان فوسٹ
سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے قتل نے پاکستان میں لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے پر مجبور کیا اور یہ واقعہ دنیا بھر کی ش ہ سرخیوں میں رہا۔ اب ان کے بھائی کو سزا ہو چکی ہے لیکن اس سانحے کے پیچھے پاکستان میں رائج وہ طر ز زندگی ہے جو قندیل جیسے لوگوں کو آزادی سے جینے نہیں دیتا۔ صحافی صنم مہر کئی برس سے قندیل کی کہانی پر کام کر رہی ہیں۔ گذشتہ جمعے پاکستان میں ایک مشہور قتل کیس تین سال بعد اپنے انجام کو پہنچا۔ ملک کی پہلی سوشل میڈیا سلیبرٹی 26 سالہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے جولائی 2016 میں قتل کیا تھا۔ یہ ایک نام نہاد غیرت پر کیا جانے و…
بلوچستان میں غیرت کے نام پر کئی افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ جعفر آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے۔ نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں ایک عورت کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی گوٹھ علی حیدر پلال میں ملزم بھاجی خان نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی عابدہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا، کے حوالے کیا گیا ہے اور مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔ یاد رہے بلوچستان میں غیرت کے نام پر کئی اف…
اوستہ محمد، جعفر آباد، نصیر آباد اور آس پاس کے علاقوں میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل روز کا معمول بن چکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اوستہ محمد کے فیض آباد گوٹھ بھاگیہ خان عمرانی کے حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شوکت علی نامی شخص نے اپنی بیوی لکھان و ایک مرد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ اوستہ محمد صدر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او طالب حسین کے مطابق وہ بروقت جائے واردات پہ پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اوستہ محم…
شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا ۔ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود لانگہ محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے ملزمکی تلاش شروع کردی۔ یاد رہے ان علاقوں میں اکثر و بیشتر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں اکثر زاتی دشمنیوں م…
مقامی انتظامیہ کے مطابق لڑکی کو تشدد کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے ۔ دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے مورسل سے تین روز اغواء ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اٹھارہ سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ نوشکی میں بھی شادی سے انکار پر ایک لڑکی کو اس کے قریبی رشتہ داروں نے قتل کردیا تھا جس کی لاش کو بعد میں انتظامیہ نے نکال کر اس کے…
اطلاعات کے مطابق بولان میں بڑے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی چھوٹی بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بولان کے علاقے بھاگ لیویز تھانے کے حدود میں پیش آیا جہاں حاکم علی ولد غلام قادر نے سیاہ کاری کے الزام پر اپنی چھوٹی بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا تاہم ملزم موقعہ واردات سے فراد ہونے میں کامیاب ہوگیا خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک
Social Plugin