یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں جنگل کی آگ سے اٹھنے والے تیز دھویں اور وہاں موجود بند چیرنوبل جوہری پلانٹ کے پاس لگنے والی آگ سے دھوئیں کی چادر پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے کیئف دنیا کی خراب ترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے ادارے آئی کیو ایئر رپورٹس کا کہنا ہے کہ کیئف کی آلودگی اب چین کے مختلف شہروں کی آلودگی کے برابر ہے۔ بہر حال کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیئف کے زیادہ تر رہائشی گھروں تک محدود ہیں۔ یوکرین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریڈیشن کی سطح معمول پر ہے اور …
Social Plugin