ایک بزرگ ادیب نے ایک مرتبہ سمجھایا تھا کہ حق و باطل کی جنگ کو المیہ یا ٹریجڈی نہیں کہا جا سکتا۔ اصل ٹریجڈی تب ہوتی ہے جب دونوں طرف جنگ لڑنے والے حق پر ہوں۔ تحریکِ لبیک کی اسلام آباد پر یلغار روکنے کے لیے جو پولیس اہلکار اور اب رینجرز گھروں سے نکلے ہیں، وہ بھی یا رسول اللہ کا ورد کرتے نکلے ہیں اور تحریکِ لبیک کے جو کارکن ساری رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں، اُن کے دل بھی حبِ رسول سے بھرے ہیں۔ ماضی کی باتیں یاد کروانے کا کوئی فائد نہیں، لیکن کل جو اُنھیں آگ لگا دو، جلا دو کا درس دیتے تھے، وہ بھی رسول کے عاشق تھے اور …
پاکستان کے ایک مشہور گلوکار نے آٹھ خواتین پر ایف آئی اے کے ذریعے مقدمہ دائر کیا ہے کہ انھیں بدنام کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایک معروف گلوگارہ نے گلوکار پر الزام لگایا تھا کہ وہ انھیں جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے ہیں۔ پھر کچھ غیرمعروف خواتین نے بھی الزام لگایا کہ مشہور گلوکار نے مختلف مواقع پر انھیں بھی ہراساں کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرحوم امیر مولانا منور حسن نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ اگر کوئی عورت ریپ ہو جائے اور اس کے پاس گواہ نہ ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ خاموش رہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں ریپ ثابت کرنے کے لیے چار گواہوں کی ضرورت تھی، لیکن ایسے چ…
پاکستان میں سب سے زیادہ جس شخص کا ماتم کیا جاتا ہے وہ ہیں محمد علی جناح۔ کاش جناح چند روز اور زندہ رہتے۔ کاش ہم لوگ جناح کے پیغام کی اصلی روح کو پہچانتے۔ اور ہمیشہ یہ بحث کہ کیا جناح پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے۔ یہاں سب شیروانی پہنیں گے اور اردو بولیں گے یا جناح اِسے ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے تھے جہاں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تہمد، پاجامے ایک ساتھ ہنسی خوشی رہیں گے۔ اسلام کا قلعہ اور سیکولر بہشت کے چاہنے والے کِسی بات پر متفق ہوں نہ ہوں اس بات پربہرحال متفق ہیں کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کا خواب جناح نے دیکھا تھا۔…
کورونا پر پاکستان میں جتنی بحثیں چل رہی ہیں ان میں سب سے واہیات وہ ہے جو مذہب بیزار لوگوں اور جنت کا ٹکٹ جیب میں لے کر گھومنے والے مومنین میں ہو رہی ہے۔ وہ خالی خانہ کعبہ کی تصویریں لگا کر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارا خدا بھی چھٹی پر چلا گیا ہے۔ دوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ تم کہتے تھے کہ مغرب نے بہت ترقی کر لی ہے اب سارے کافر جان بچانے کے لیے ہمارے وضو کی نقل کر رہے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ دنیا میں کونسا مسلمان ہے جو ویکسین تیار کر رہا ہے۔ جواب آتا ہے کہ کورونا وہاں پھیلا ہے جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا تھا۔ مسجدیں بند کرنے کا مطالبہ آتا ہے، کوئ…
باقی قوم کا تو پتا نہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیلگوں ہوئے آسمان میں چاند کو دیکھتا ہوں تو وہ یاد آتے ہیں، ٹی وی لگاتا ہوں تو وہ آن موجود ہوتے ہیں، فون کھول کر ٹوئٹر پر جاتا ہوں تو اُن کے تذکرے پاتا ہوں، کبھی کبھی رات کو سونے سے پہلے سوچتا ہوں کہ آنے والی نسلوں کو کیسے بتاؤں گا کون تھا وہ، کیسے ہنستا تھا، کیمرے کو کِس ادا سے دیکھتا تھا، اور جب حبیب بینک پلازا کی چھت پر دوربین سے آنکھ لگا کر آسمان کی جانب دیکھتا تھا تو چاند بھی شرما جاتا تھا اور کہتا تھا کہ نہیں آج نہیں۔ ہائی سکول میں ماسٹر رفیق صاحب نے ایک شعر کو رٹا لگوایا تھا اور نصیح…
ایک تو سب سے سیانے تھے۔ پہاڑوں پر چڑھنے کا کوئی شوق نہیں، ٹینکوں کے نیچے لیٹنے کی خواہش نہیں تھی۔ سیاست بھی ایسی کرتے تھے جیسے کوئی نیا ساز بجانا سیکھ رہا ہو۔ صحافت بھی ایسے کرتے تھے جیسے کوئی مقدس فریضہ ہو۔ جہاں جاتے ہوئے ہمارے ساتھی صحافیوں کے پر جلتے تھے وہاں سے آپ بڑے پیار سے کہانی نکال لاتے تھے۔ آپ پہلے فیلڈ اور پھر نیوز ڈیسک پر نہ ہوتے تو کبھی پتا نہ چلتا بلوچستان کے کون سے گاؤں سے کون اٹھایا گیا ہے۔ کس یونیورسٹی سے کون غائب ہے اور پاکستان میں منشیات کا بادشاہ کون ہے اور کس کا مہمان ہے۔ محمد حنیف کے دیگر کالم بھی پڑھیے غر…
Social Plugin