کیرالا میں جمعے کی نماز کی امامت کرنے والی خاتون جمیدہ۔ بھارت کی ایک خاتون مسلم اسکالر کو، جنہوں نے بھارتی ریاست کیرالا میں جمعے کی نماز کی امامت کی تھی، موت کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ خاتون جمیدہ ، جو قرآن سنہ سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری ہیں، اسلامی روایات کے برخلاف نمازوں میں امامت کر چکی ہیں ، جب کہ اسلامی قواعد کے مطابق صر ف مرد ہی نماز کی امامت کرا سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مالاپورم میں جماعدہ کی امامت میں تقریبا ً 80 لوگوں نے نماز پڑھی جن…
ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے خلاف جاری تشدد کے واقعات روکنے کےلیے پہلی مرتبہ ایک موبائل ایپ متعارف کرایا گیا ہے۔ تیسری صنف کے افراد کے حقوق کےلیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بنائی گئی یہ موبائل ایپلیکشن اپنی نوعیت کی پہلی ایسی ایپ ہے جس سے خواجہ سراؤں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات بروقت رپورٹ ہوسکیں گے۔پشاور میں خواجہ سراء کمیٹی کے ایک نمائندے پارو سے ہماری ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے بات چیت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے موبائل فون ایپ متعا…
سُکھ چرن پریت بی بی سی پنجابی تصویر کے کاپی رائٹ م لالہ یوسفزئی کی پیٹنگ برنالا کے پلوں پر پینٹ کی گئی ہے پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی حصولِ تعلیم کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں لیکن ان کی آواز اور چہرہ دنیا بھر میں لڑکیوں کے مسائل کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات اکثر اوقات کشیدگی کا شکار رہتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن دو ہمسایوں کے تعلقات سے بالاتر ہو کر ملالہ یوسفزئی صنفی مساوات کے پیغام کے ساتھ انڈیا کی دیواروں پر نظر آ…
بھارت کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں ہائی سکول کے غریب طالب علموں کے لئے ’وزیر اعلیٰ کا سوپر ففٹی‘ کے نام سے ایک مفت کوچنگ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ انہیں مقابلے کے امتحان کے لئے تیار کیا جا سکے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس بارے میں ایک رپورٹ : بشکریہ اردو VOA
تصویر کے کاپی رائٹ انڈیا مںیجنسی حملوں کے خلاف مظاہرے بڑھ رہے ہیں لیکن جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی انڈیا کے دار الحکومت دہلی میں ایک آٹھ ماہ کی بچی کو جنسی تشدد کے بعد نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جس کے بعد اس خبر پر انڈیا میں کافی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس بچی کو اتوار کے روز ہسپتال لایا گیا تاہم پیر کو یہ خبر میڈیا میں سامنے آئی۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ایک 28 سالہ شخص کو اس ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو ایک دیہاڑی دار مزدور ہے۔ دہلی میں وویمن کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال جنہوں نے پیر کو ہسپتال جا کر بچی کو دیک…
تصویر کے کاپی رائٹ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کوہاٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج کی طالبہ کے قتل میں مبینہ طورپر ملوث نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب فرار ہونے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلیے ریڈ وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید مروت نے بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ایم بی بی ایس کی تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد ملزم صادق آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب فرار …
تحریر حمیدہ بلوچ ایک ان کہی داستان کی سی زندگی رہ گئی ہے، نہ کچھ سُنائی دیتا اور نہ ہی کچھ دکھائی دیتا ہے، گر کچھ سمجھ میں آتا ہے تو وہ ہے بس تیرا نام صغیر ۔ آج کچھ الفاظ تحریر کرنے کی ہمت ہوئی لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ آغاز کہاں سے ہو اور انجام کہاں کو جائے، میں وہ یاد کس طرح تحریر کروں جو میرے وجود کو دبوچ کر میری سانسیں روک لیتی ہے یا وہ داستان کیسے بیان کروں جو میری یادداشت میں ایک زخم زدہ پھوڑے کی مانند سمائی ہے۔ راتیں تو جیسے کہو میرے لئے مرگ کا پیغام لاتی ہے، یہ سرد اور لمبی راتوں میں تیری یاد میرے وجود میں زہر کی مانند پھ…
صائمہ ملک آج کل ملک بھر میں پورن اور ڈارک ویب پر بات ہو رہی ہے۔ اس میں بہت سارے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مگر ایک پہلو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ان سائٹس پر جو کچھ براہ راست شکار کے ساتھ ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ لیکن جو اس کا ان ڈائریکٹ شکار ہوتا ہے اس کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ پورنوگرافی ایک ایسا مکروہ دھندہ ہے جس سے صرف صارف ہی نہیں، اس کے ساتھ رہنے والے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ پورن فلمیں دیکھ کر کوئی اپنی آنکھیں نہیں پھوڑ لیتا۔ بلکہ وہ اپنے ساتھی کے لئے عذاب بن جاتا ہے۔ یہ فلمیں جنسی مریض دیکھتے ہیں اپنے اطمینان کے…
Social Plugin