تصویر کے کاپی رائٹ انڈیا مںیجنسی حملوں کے خلاف مظاہرے بڑھ رہے ہیں لیکن جرائم میں کوئی
کمی نہیں آئی
انڈیا
کے دار الحکومت دہلی میں ایک آٹھ ماہ کی بچی کو جنسی تشدد کے بعد نازک حالت میں
ہسپتال لایا گیا ہے جس کے بعد اس خبر پر انڈیا میں کافی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
اس بچی کو اتوار کے روز
ہسپتال لایا گیا تاہم پیر کو یہ خبر میڈیا میں سامنے آئی۔
پولیس نے میڈیا کو
بتایا کہ ایک 28 سالہ شخص کو اس ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو ایک دیہاڑی
دار مزدور ہے۔
دہلی میں وویمن کمیشن
کی سربراہ سواتی مالیوال جنہوں نے پیر کو ہسپتال جا کر بچی کو دیکھا انھوں نے
بتایا کہ ’اس کے زخم بہت خوفناک ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ بچی
کا تین گھنٹے تک آپریشن ہوا۔
انھوں نے ٹویٹ کیا کہ
بچی انتہائی نگہداشت میں ہے اور اسے اندرونی اعضا پر خوفناک زخم آئے ہیں۔‘
بچی
انتہائی نگہداشت میں ہے اور اسے اندرونی اعضا پر خوفناک زخم آئے ہیں
انھوں نے ایک دوسری
ٹویٹ میں اپنے غم کا اظہار کیا۔
’کیا کِیا جائے؟ دہلی آج
کیسے سو سکتا ہے جب آٹھ ماہ کی بچی کا دارالحکومت میں ظالمانہ ریپ کیا گیا؟ کیا ہم
اتنے بے حس ہو چکے ہیں یا ہم نے اسے اپنی تقدیر کے طور پر قبول کر لیا ہے؟‘
انھوں نے براہِ راست
وزیرِ اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ملک میں لڑکیوں کو بچانے کے لیے سخت
قوانین اور مزید پولیس کا انتظام کریں۔
سنہ 2012 میں ایک طالبہ
کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد انڈیا میں جنسی تشدد کے حوالے پکڑ سحت ہو گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد کئی دن
تک ہونے والے مظاہروں کے بعد حکومت نے انسدادِ ریپ کے قوانین متعارف کروائے جن میں
سزائے موت بھی شامل ہے۔
تاہم ملک میں اب بھی
بچوں اور عورتوں کے خلاف سنگین جنسی حملے جاری ہیں۔
بشکریہ
بی بی سی اردو