یاسرا سعد کتاب کا مقام اہل علم کی نظروں سے مخفی نہیں، یہ علم کا وہ دریا ہے جس سے کبھی سیرابی نہیں ہوتی۔ آدمی مطالعہ کتاب میں پوری عمر بھی کھپا دے تو آخری حصہ میں اسے بھی لگتا ہے کہ ابھی تو بہت کم پڑھا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ کتاب دنیا کی سب سے خوبصورت شئے ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اہل مذہب کے یہاں بھی ان کی کتاب مقدس کو وہ تقدس حاصل ہے جو کسی دوسری شئے کو نہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک بھی قرآن ساری کتابوں میں سب سے اعلیٰ مقام رکھتا ہے، غرضیکہ علمی، مذہبی، سماجی ...تمام ناحیوں سے کتاب کو جو اہمیت حاصل ہے اس میں وہ وحدہ لا شریک ہے۔ کتاب کا م…
ڈاکٹر محمد عقیل کہتے ہیں مرد عام طورپر شکی ہوتے ہیں۔ شک کا ایک بڑا سبب عادت و مزاج ہوتا ہے چنانچہ کچھ مرد اپنی بیویوں پر بلاجواز شک کرتے اور ان پر کڑی نگاہ رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ وہ انہیں ایک ایسے پولیس مین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہر شخص کو مجرم سمجھتا ہے۔ ایسے شوہر اپنی بیوی کو مجرم گردانتے اور ہر دوسرے دن اس سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی عفت کا ثبوت پیش کرے۔ اس قسم کے لوگ باآسانی بدگمانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ بیوی کی ہر ٹیلفون کل پر نظر رکھتے، اس کے ایس ایم ایس سے غلط معنی اخذ کرنے کی کوشش کرتے، اس کے 'موڈ سوئنگ' ک…
عزیز اللہ خان بی بی سی اردو تصویر کے کاپی رائٹ اس مقدمے کی سماعت کے دوران پچاس کے لگ بھگ گواہاں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج مشال خان قتل کے مقدمے کا فیصلہ آج سنٹرل جیل ہری پور میں سنائیں گے جس کے لیے انتظامیہ نے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ وکلا کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور میں فیصلہ بدھ کی صبح دس بجے کے بعد سنایا جائے گا جس کے لیے ملزمان کے والدین اور قریبی رشتہ دار ہری پور پہنچیں گے۔ ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل …
منقول ہو سکتا ہے آپ کو اس فوسٹ کو پڑھنے میں دشواری ہو، تو اس کیلئے ہم معاضرت خوا ہیں،کیوں کہ ہم نے یہ فوسٹ ڈاریکٹ فیسبک سے لیا ہے۔ شکریہ بلوگر. جیمز ایک ارب پتی امریکی بزنس مین رات کو نشہ کرکے اپنے بیڈ روم میں پہنچا اور اپنے لیپ ٹاپ کو آن کیا اور ایک سائیٹ کھولی اور اس میں پاس ورڈ لگایا۔۔۔ یکایک ایک لائیو چیٹ بکس کھلا اور وہاں ایک پانچ سالہ بچی کو برہنہ کرکے کیمرے کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔ کلوز اپ دکھائے جا رہے تھے۔ پھر ایک آواز ابھری کہ اس بچی کا گیم نیلامی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔۔ اور پھر یکایک سینکڑوں افراد آن لائن بڈنگ …
اسرائیل نے فلسطینی قومی شناخت مٹانے کے لیے پچھلے ستر برس میں جو حرکتیں کیں ان میں سب سے تباہ کن قدم یہ تھا کہ صدیوں سے موجود قصباتی و علاقائی ناموں کو عبرانی جامہ پہنا دیا جائے یا نام ہی بدل دیا جائے۔چنانچہ جافہ کا مشہور قصبہ یافو ہو گیا۔نجمتہ الصبح نامی بندرگاہ کا عبرانی ترجمہ ایلات کر دیا گیا اور اب کسی کو اس کا اصل نام یاد نہیں۔تین برس پہلے تک تل ابیب سے بیت المقدس جانے والی مرکزی شاہراہ پر جو سائن بورڈ نصب تھے ان پر عبرانی اور عربی میں یروشلم اور بریکٹ میں ( القدس ) لکھا ہوا ہوتا تھا۔اب ( القدس ) غائب ہو چکا ہے۔ اسی طرح مقبوضہ غرب…
نصر سلیمان 1954ءمیں معروف نفسیات دان البرٹ نے تعصب کے عملی اظہار کے پانچ درجے دریافت کئے۔ ان پانچوں درجات کو نازی جرمنی کی جانب سے یہودیوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کے حوالے سے و اضح کیا گیا۔جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کا طرز عمل بھی اس کی وضاحت کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سربوں کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ تعصب کے انہی پانچ درجوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ان پانچ درجوں کی تفہیم کے ذریعے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تعصب خصوصاً نسلی منافرت کسی بھی معاشرے میں کس قدر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ پہلا درجہ …. زبانی تحقیر اور سخت کلامی دوسرا …
Social Plugin