ہاتھ میں دودھ کا گلاس لیے اور سر کو جھکائے میں بیڈ روم میں داخل ہوئی۔ مجھے اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ مجھے بڑا دھچکہ لگنے والا ہے۔ میرے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ہی وہ سو چکا تھا۔ 35 سال کی عمر تک میں کنواری رہی۔ اپنے شوہر کے ایسا کرنے سے مجھے یوں محسوس ہوا کہ میرے شوہر نے میرے پورے وجود کو مسترد کر دیا ہے۔ نہ صرف کالج بلکہ دفتر میں بھی میں نے بہت سے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان گہری محبت دیکھی تھی۔ وہ اپنے ساتھی کے کندھے سے سر لگائے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گھومتے تھے۔ اس وقت میں سوچا کرتی تھی کہ کاش میرے ساتھ بھی کوئی ہوت…
گزشتہ ماہ قصور میں کم سن بچی زینب کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صرف 15 روز میں ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے ایسے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد — پاکستان میں گزشتہ چار برسوں کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ملک میں بچوں کی حالتِ زار کی ایک سنگین تصویر پیش کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزارت کی طرف سے اس ضمن میں ایک رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے جس کے مطابق 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک بھر میں 17862 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ان واقعات میں ملوث صرف 112 مجرموں کو سزائیں ہوئیں۔ یہ…
ویلنٹائن ڈے کیا ہے؟ اس کا آغاز کیسے ہوا؟ جانیے اس ویڈیو میں بشکریہ اردو VOA
محمود جان بابر آپ کسی سے بھی پوچھ لیں، ہر کوئی یہی کہے گا کہ ناز (اصل شناخت ظاہر نہیں کی گئی) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی سب سے خوبصورت خاتون ہے۔ گزرے سالوں میں کچھ بہت زیادہ تو تبدیل نہیں ہوا، لیکن اس کے چہرے پر وہ رونق اور چمک نہیں ہے، جو کبھی ہوا کرتی تھی۔ 32 سالہ ناز اب اپنے ماضی کو زیادہ یاد نہیں کرتی، وہ اپنی قسمت کو قبول کرچکی ہے، اس کی تمام بہنیں شادی شدہ ہیں اور وہ اپنے بڑے بھائیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ 10 سال قبل، ایک مقامی لڑکے کو ناز سے محبت ہوئی اور اس نے اسے شادی کا پیغام بھیجا، جسے ناز نے مسترد کردیا…
پشاور — شمیم شاہد ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ پٹیشن کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے باہر کھڑے ہیں۔ 13 فروری 2018 خیبر پختون خوا کے خواجہ سراؤں نے اپنے ووٹ کے حق کے قانونی تحفظ کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت الیکشن کمشن آف پاکستان کو جوابدہ بناتے ہوئے ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا کو جوابدہ بنایا گیا ہے۔ رٹ پٹیشن میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو پابند بنایا جائے کہ وہ 2018 کے انتخابات کو خواجہ سراؤں کے لیے بطور ووٹر اور ا…
نیو یارک کے شہر ایتھاکا سے پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار رضا رومی پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانتے ہیں انہی سے۔ بشکریہ اردو VOA
اسلام آباد کی جو زیریں عدالت پچھلے ڈھائی برس سے لال مسجد کے منتظم غازی عبدالرشید کے مقدمۂ قتل کی سماعت کر رہی ہے اس مقدمے میں مطلوب واحد ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آج تک اپنے روبرو نہیں دیکھ سکی۔ حالانکہ یہ عدالت اس عرصے میں تین بار جنرل صاحب کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ نکال چکی ہے۔ تازہ وارنٹ گذشتہ روز جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن نے کہا کہ ملزم جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا اور اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر انصاف کا طلب گار ہے۔ یہ مقدمہ بھی شاید درج نہ ہوتا اگر اسلام آباد ہائی کورٹ ستمبر دو ہزا…
شبانہ سید وائس اوور، میڈیا والے تو اس اصطلاح سے بخوبی واقف ہوں گے، روز کا واسطہ جو ٹھہرا، لیکن آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں کہ جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وائس اوور ہوتا کیا ہے؟ آواز کا یہ شعبہ جس قدر اہم ہے، اس شعبے کے ساتھ کھیل بھی اتنے ہی پائے کا کھیلا جاتا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ کسی بھی پروڈکشن میں وائس اوور آرٹسٹ کے لیے کوئی بجٹ بھی مشکل سے رکھا جاتا ہے۔ کوئی جان پہچان والے وائس اوور آرٹسٹوں سے کام چلانے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی ہزار دو ہزار پکڑاکر جان چھڑانے کی سوچتا ہے۔ لیکن جو اس فیلڈ کے پکے کھلاڑی ہیں وہ اس دام میں نہیں آتے، اور…
عبدالرحمان وڑائچ ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ہے، ملک میں حیا کی احیا کے لئے حیا ڈے کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ فیس بک پر مغربی تہوار کے خلاف لڑ مرنے کی دعوت عام دی جا رہی ہے۔ یہ واقعتاً اک مغربی تہوار ہے اس کا ہماری تاریخ سے کوئی تعلق نہیں، کیوںکہ شیریں فرہاد، سسی پنوں، سوہنی ماہیوال، ہیر رانجھا یہ سب یورپ، امریکا اور افریقہ کے رہنے والے تھے۔ ٹرکوں اور رکشوں پر رومانوی اشعار ہمارے ہاں نہیں بلکہ آسٹریلیا میں لکھے ہوتے ہیں ہم محبت کے اظہار میں گونگے اور نفرت کے اظہار میں منہ پھٹ لوگ ہیں۔ ہمارے ہاں پھول صرف قبروں، درباروں اور جنازوں لئے مختص …
Social Plugin