انسانی حقوق کی بین الاقوامی شہرتِ یافتہ کارکن اور پاکستانی وکیل عاصمہ جہانگیر اتوار کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔ عاصمہ جہانگیر نے ایک بھرپور زندگی گزاری جس کے دوران انہوں نے نہ صرف اندرونِ ملک جمہوریت اور مظلوموں کے حق میں اور آمریت اور ظالموں کے خلاف عملی جدوجہد کی بلکہ وہ بیرونِ ملک بھی اسی نوعیت کی مختلف ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔ 1 جولائی 1999ء: اقوامِ متحدہ کی ایلچی برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں ایک مقامی خاتون سے گفتگو کر رہی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کے اس 11 روزہ دورۂ میکسیکو کا مقصد میکسیکو میں ماور…
حاشر ابن ارشاد خاتون کے جسم پر کپڑے کے نام پر دو دھجیاں تھیں۔ سر پر سرفنگ بورڈ تھا اور سڑک عبور کرنے کے لیے وہ کم ازکم بیس مردوں کے درمیان اشارہ سبز ہونے کی منتظر تھی۔ اشارہ سبز ہوا۔ سب نے اپنی اپنی راہ لی۔ کسی نے خاتون پر دوسری نظر ڈالنے کی زحمت نہیں کی چہ جائیکہ کوئی سیٹی بجاتا، آوازہ کستا یا پھر گھورتا ہی چلا جاتا۔ یہ بہت برس پہلے کی بات ہے جب پہلی دفعہ امریکہ جانا ہوا تھا۔ ہمارے لیے یہ سب نیا تھا پر جزائر ہوائی میں دو دن تک ہم بھی اس رویے کے عادی ہو گئے۔ مملکت اسلامیہ پاکستان میں دیکھے گئے اور سیکھے گئے بازاری آداب خود ہی محو ہوتے …
حسنین جمال جس دن نوکری سے فرصت مل جائے یا بیچ میں ہی کچھ وقت فارغ ہو تو کوشش ہوتی ہے کہ ریڈنگز جا کر بیٹھا جائے ۔ ایک دو گھنٹے گزار کر ہی پانچ چھ کالموں کا میٹریل مل جاتا ہے ۔ کتابیں دیکھتے دیکھتے کوئی نیا خیال سٹرائیک کر جاتا ہے ۔ کبھی وہاں موجود کسی دوست کی بات پلے پڑ جائے تو اس پر عمارت کھڑی کرنے کا خیال آ جاتا ہے ۔ پچھلے دنوں وہاں ایک کتاب نظر آئی جو دنیا بھر کی اہم خواتین کے بارے میں تھی۔ پوری دنیا میں ایسی خواتین جنہوں نے اپنی فیلڈ میں کوئی نہ کوئی نمایاں کام کیا ہو وہ سب وہاں یاد کی گئی تھیں۔ میں اس کتاب کو اس لیے نکال کر لایا…
آج پاکستان سمیت دنیا کے اکثر مسلمان و غیر مسلمان ممالک میں ویلنٹائن ڈے منایا جا رہا ہے۔ حالانکہ کئی مقامات پر انتظامی پابندیوں کا بھی اعلان ہوا۔ ایسے بینرز بھی لگے کہ جن پر غیروں کی وضع قطع اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ علماِ کرام نے ویلنٹائن ڈے کی غیر شرعی حیثیت بھی کھول کر بیان کی۔ اس بار تو فیصل آباد کے ایک ارب پتی صنعتی گروپ نے قومی اخبارات میں چوتھائی صفحے کے اشتہارات بھی شائع کروائے کہ ’ایک ویلنٹائن نامی یہودی ( حالانکہ وہ عیسائی تھا ) جو غیر شادی شدہ مرد اور عورت کے تعلقات کو جائز سمجھتا تھا اس کی یاد میں اب مسلمانوں کی بے حیا …
Social Plugin