شیما صدیقی اکثر گھروں اور اردگرد کے ماحول میں خواتین کے لیے نامناسب رویئے اور سلوک درست سمجھ لیے گئے ہیں، لہذا ایک 16، 17 سال کا لڑکا بھی بس اسٹاپ پر کھڑی لڑکی کو غلط انداز سے دیکھنے کی 'طاقت' رکھتا ہے اور ایک ادھڑ عمر کے صاحب بھی اپنا 'شوق' پورا کرتے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی چند دن پہلے میری ایک سہیلی سے ملاقات ہوئی، کھانے کے دوران باتوں باتوں میں کہنے لگی 'یہ بتاؤ کہ دبئی یا مسقط وغیرہ میں بھی حجاب اور پردہ لازمی ہے؟ میں نے سوچ لیا ہے کہ جب تک آسٹریلیا کا ویزہ نہیں لگتا،کہیں بھی چلی جاؤں گی، چاہے مڈل ایسٹ ہی کا…
کیلی فورنیا: واٹس ایپ انتظامیہ نے سال نو کا آغاز ہوتے ہی پرانے موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال کے آغاز سے واٹس ایپ سروس نوکیا ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر استعمال نہیں کی جاسکے گی علاوہ ازیں تمام پرانے فونز بھی پیغام رسانی کی ایپلیکشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق نوکیا موبائل سیٹ 206، آشا 210 سمیت ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر سروس بالکل ختم کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق نوکیا 206 کے تمام ماڈلز، نوکیا 208، نوکیا 301، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، 205، 210، 230…
ثمر اشتیاق نئے سال کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا میں ہزاروں لوگ یقیناً وزن کم کر کے اچھا نظرآنے کا عظم کررہے ہیں۔ جم والے ممبر شپ بیچنے کے لئے ریڈیو، ٹیلی وژن اور انڑنیٹ پر چلا چلا کر بتا رہے ہیں کہ نئے سال میں آپ کا اچھا دکھائی دینا کیوں ضروری ہے۔ وہ تمام افراد جو 2018 میں اپنا وزن کسی بھی طرح سے کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے یا کم از کم کمپیوٹر ٹیکنیک کے ذریعے دکھانے میں کامیاب تھے، اشتہارات میں اپنے پرانے ایکسٹرا لارج کپڑوں کے ساتھ فخر سے سینہ تانے کھڑے کچھ نہ کچھ بیچتے نظر آتے ہیں۔ صحت مند رہنے کے لیے وزن کا خ…
متھیرا اس وقت دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں فوٹوفائل دبئی: نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا دبئی میں کار حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ 26 سالہ ماڈل اور وی جے متھیرا کی کار گزشتہ روز دبئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، متھیرا نےحادثے کی خبر انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ساتھ ہوئے حادثے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کو دو ٹرک نے ٹکر ماری تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہ…
دنیا کے چونتیس ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد روزانہ اوسطاً چھ سے نو گھنٹے تک آن لائن رہتے ہیں ہم سب کو گاجر اور بروکولی (شاخ گوبھی) کے صحت مند ہونے کے بار ے میں معلوم ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا ہم انھیں کھانے میں سارا دن صرف کر سکتے ہیں۔ کسی بھی چیز کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان پہنچتا ہے اور ہم میں سے بہت سے لوگ ٹیکنالوجی کے کثرت سے استعمال سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والی کمپنی گوبل ویب انڈیکس کی جانب سے 34 ممالک میں کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق انٹرنی…
محمد وارث پچھلے دنوں میرا ایک بہت ہی قریبی دوست بمعہ فیملی مجھ سے ملنے آیا اور اپنے ایک عزیز کی شادی میں شمولیت کا کارڈ دیا اور پر زور فرمائش کی کہ میں بمعہ فیملی ضرور شرکت کروں۔ چرچ میں شادی دیکھنا میرا بھی سپنا تو تھا ہی ساتھ میں بیگم نے بھی فرمائش کر دی کہ چل کے دیکھتے تو ہیں ان کی شادی ہوتی کیسے ہے؟ اب بھلا بیگم کا حکم ہو اور بفضل خدا میرے جیسا رن مرید آدمی نا مانے کیسے ہو سکتا ہے؟ بروز اتوار ہم لوگ کارڈ میں درج پتے پر پہنچ گئے، یہ شہر کا ایک قدیم چرچ تھا جسے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا برقی قمقمے رات کی تاریکی کو دھوکہ…
ثنا غوری لکھنے لکھانے کا سلسلہ زوروں پر ہو تو اکثر منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ دل ایک عجب جنگ کی حالت میں ہوتا ہے، شہرت کی بھوک تنگ کرنے لگتی ہے اور اکثر یہ بھوک اتنی بڑھ جاتی ہے کہ پھر جھٹکے کا گوشت ملے یا حلال کیا فرق پڑتا ہے، بس کھانے سے مطلب ہے، اور کمپیوٹر کا کی بورڈ لفظوں کے اس حسن کو نچوڑ کر رکھ دیتا ہے جس کی خوبصورتی کے گھمنڈ میں ہم رائٹر اپنے اندر مدہوشی میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ لکھنے کچھ اور آئی تھی لیکن پھر بدصورتی کی کشش اتنی دل کش ہوتی ہے کہ ہم جیسے سر پھرے اس بدصورتی کو اپنانے کے لئے سر پٹ بھاگنے لگتے ہیں، تو سوچا آج اس بدصورتی کا …
Social Plugin