سرکاری اسپتالوں میں نو زائیدہ بچوں کیلئے سہولیات کا فقدان

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں نو زائیدہ بچوں کیلئے سہولیات کا فقدان ہے ، انکیو بیٹرز کی شدید کمی  کا بھی سامنا ہے ۔
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی نگہداشت کی وارڈز مین سہولیات کی شدید قلت کے باعث والدین بچوں کو مہنگے نجی اسپتالوں میں لے جانے پر مجبور ہیں ۔
متعدد سرکاری اسپتالوں مین بچوں کی نرسیاں صرف نام کی حد تک فعال ہیں جب کہ بچوں کی نگہداشت کیلئے بنیادی  آلات سے لیکر آکسیجن تک کا انتظام نہیں ۔ دوسری جانب نجی اسپتالوں میں  ایک دن کی فیس 5 ہزار سے 40 ہزار روپے تک ہے ۔