’یہ والی ٹویٹ تو اپنی ہے یا یہ بھی کسی اور سے لکھوا رہی ہیں؟ آپ کی ٹویٹس کون لکھتا ہے؟‘ یہ اور اس جیسے بہت سے سوالات دراصل الزام یا طنز نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے اس ’اعتراف‘ پر ان سے کیے جا رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹس میں ’سوچ تو میری ہوتی ہیں لیکن الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں۔‘ اے آر وائے نیوز کے ایک پروگرام میں وسیم بادامی کے ان کی ٹویٹس سے متعلق سوالات کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور وینا ملک تنقید کی زد میں ہیں۔ وینا ملک نے وسیم بادامی کے سوالات پر کیا کہا وسیم بادامی نے اُن کی ٹویٹس سے کچھ الفاظ اُن کے سام…
سحر بلوچ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ’مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ یہ مردوں میں بھی ہوتا ہے۔ جب تک مجھے پتہ چلا تب تک پانچ سال گزر چکے تھے۔‘ کراچی کے رہائشی محمد خلیق (فرضی نام) اس بات سے لگ بھگ پانچ برس بے خبر رہے کہ انھیں چھاتی کا کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ عموماً چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف خواتین کو ہوتا ہے، نتیجتاً اس کے بارے میں مردوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کو بھی غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ محمد خلیق بتاتے ہیں کہ ’جب میرا علاج شروع ہوا تو مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چار سال کے عرصے میں اِس ہسپتال میں…
صویر کا ذریعہ BALOCHISTAN ASSEMBLY محمد کاظم بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ 21 اکتوبر 2021 'میں ایک مولوی کے پاس دم کروانے گیا تھا جس کی وجہ سے مجھے اجلاس میں آنے میں تاخیر ہوئی۔‘ یہ کہنا تھا حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناراض رکن لالہ رشید بلوچ کا جو گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاخیر سے اسمبلی پہنچے۔ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیوں تاخیر سے آئے تو انھوں نے بات کرنے سے گریز کیا تاہم جاتے ہوئے یہ کہا کہ ’طبیعت خراب تھی میں دم کروانے گیا تھا۔‘ گذشتہ روز پاکستا…
Social Plugin