صائمہ ملک مجھے یہاں سے نکالو 28 سالہ خوبرو شازو نے محلے کی ایک خرانٹ عورت سے کہا، شازوکو علم تھا کہ منہ میں پان دبائے موٹے موٹے ہونٹوں والی کلثوم اسے یہاں سے نکال کر کہاں پہنچا سکتی ہے مگر وہ کلثوم کے بغیریہاں سے نکل نہیں سکتی، کیونکہ اس کی ٹانگیں اس کا ساتھ نہیں دے سکتی۔ شازو جب ماں کے پیٹ سے نکلی تھی توجیسے بازو، ہاتھ اور سر لے کے نکلی تھی اسی طرح ٹا نگیں بھی ساتھ لے کے نکلی تھی۔ لیکن جیسے اپنی خراب قسم کی وجہ سے وہ غربت کی سطح سے نیچے بسنے والے ماں باپ کے گھر پیدا ہوئی تھی اسی طرح اپنی خراب ٹانگیں لے کر پیدا ہوئی تھی، جس کی وج…
رضوانہ قائد ”جہیز خوری بند کرو“ کے سلوگن کے ساتھ جہیز مخالف مہم سوشل میڈیا پر جاری ہے۔ سیلبریٹیز اس سلوگن کے ٹھپے لگے ہاتھوں کے ساتھ اپنی تصویروں کے ذریعے اپنا احتجاج ظاہر کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظِ نسواں کے پاکستان چیپٹر نے اس مہم اور سلوگن کو متعارف کروایا ہے۔ حیرت ہے، اقوامِ متحدہ کو روہنگیا، کشمیر، فلسطین میں خواتین پر ظلم سے زیادہ پاکستان میں جہیز ہی کا ظلم کیسے کھٹک گیا؟ پسِ پردہ حقائق اپنے وقت پر سامنے آ جائیں گے۔ جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، ”جہیز خوری بند کرو“، اس مہم کا بنیادی ہدف لڑکا اور اس کے گھر والے ہیں۔…
ڈاکٹر خالد سہیل گرین زون فلسفے کے مطابق انسانوں کی طرح انسانی رشتے بھی گرین ’ییلو اور ریڈ زون میں رہتے ہیں۔ میں اپنے مریضوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے تمام رشتوں کی ایک فہرست بنائیں۔ اس فہرست میں اپنے دوست‘ رشتہ دار ’رفیقِ کار اور ہمسایے سب کو شامل کریں اور پھر خود سے پوچھیں کہ کون سا رشتہ کس زون میں ہے۔ جو رشتے محبت بھرے ہیں ان سے مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہے ’مسرت ہوتی ہے‘ دل باغ باغ ہو جاتا ہے اور ایسے لوگوں سے بار بار ملنے کو جی چاہتا ہے۔ یہ رشتے گرین زون میں رہتے ہیں۔ جن لوگوں سے مل کر ہم فکرمند ہو جاتے ہیں پریشان ہو جاتے ہیں اداس ہو ج…
وسعت اللہ خان پانچ جنوری 2014 کو اگر بھٹو ہوتے تو 86 برس کے ہوتے۔ لیکن یہ شاید میری خواہش ہے۔ کیونکہ آج تک پاکستان میں جتنے بھی گورنر جنرل یا صدر بنے ان میں سوائے فضل الہی چوہدری ( 82 سال) اور غلام اسحاق خان ( 91 سال ) کسی نے بھی 80 کا ہندسہ پار نہیں کیا جبکہ وزیرِ اعظم تو ایک بھی ایسا نہیں گزرا جس نے 80 واں برس دیکھا ہو۔ مگر بھٹو صاحب آج بطورِ خاص یوں یاد آئے کہ جب وہ کال کوٹھڑی میں تھے تو انھیں دانتوں کی شدید تکلیف ہوتی رہی۔ تاہم ضیا حکومت نے جیل کے ہسپتال میں ہی ان کا علاج جاری رکھا اور ان کے ذاتی ڈینٹسٹ ڈاکٹر ظفر نیازی کو کبھی …
لائبہ زینب آج کل فیس بک پر ایک ڈیبیٹ چل رہی ہے کہ آخر لڑکیاں نیوڈز کیوں بھیجتی ہیں اور اس کی وجہ سے بلیک میل کیوں ہوتی ہیں۔ دو حصے ہیں اس سوال کے، لڑکیاں نیوڈز کیوں بھیجتی ہیں؟ پیار، محبت، اس رشتے میں بندھنے کے بعد ہونے والا وہ ایموشنل ٹارچر جو ملتا ہے، یہ ڈر کہ میں تمہیں چھوڑ دوں گا، یا تم مجھ سے پیار نہیں کرتی ہو جیسی باتیں لڑکیوں کو اس بات پر مجبور کر دیتی ہیں کہ وہ نیوڈز بھیجیں۔ اور اگر یہ باتیں مجبور نہ بھی کرتی ہوں تو کانسینٹ بہت ضروری ہے۔ اگر لڑکیاں اپنی کانسینٹ سے نیوڈز بھیج رہی ہیں تو وہ کانسینٹ اس مرد کی حد تک ہ…
حسنین جمال میں دفتر جاتے ہوئے راستے پہ ایک اندھے فقیر کو دیکھتا ہوں۔ شدید گرمیوں کی دوپہر میں بھی اسے روز وہیں کھڑے دیکھ کے گزرتا ہوں۔ سخت سردیوں کی صبح بھی وہ اسی جگہ پایا جاتا ہے۔ اس کی آنکھوں کی پتلیاں ضائع ہو چکی ہیں۔ اس کا رنگ وہ ہے جسے ادب والوں کی زبان میں آبنوسی کہا جا سکتا ہے۔ چمکتا ہوا گہرا سانولا رنگ۔ اس کی داڑھی اور سر کے بال سفید ہیں۔ بالکل سفید، اتنے سفید جیسے چاول ہوں۔ اور وہ بال اس کے آبنوسی چہرے پہ ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے رات کو برف باری ہو رہی ہو۔ اس کا یہ کالا رنگ اور سفید بال شاید بدلتے موسموں کی وجہ سے ہیں۔ سرد…
Social Plugin