محمد حنیف صبح اٹھا تو لورالائی سے خبر آ چکی تھی۔ دل کو یقین نہیں آیا لیکن تجربہ کہتا ہے بلوچستان سے آنے والی بری خبر عموماً درست نکلتی ہے۔ اسی طرح کی خبر چند برس پہلے آئی تھی جب پروفیسر صبا دشتیاری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تب بھی خبر سوشل میڈیا پر ملی تھی لیکن بعد میں ٹی وی پر پٹی بھی چل گئی تھی۔ رد عمل تب بھی وہی تھا پروفیسر صاحب ایک عالم آدمی تھے۔ ان کے اردگرد بھی کتابی کیڑے قسم کی نوجوان ہوتے تھے ان سے کسی کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے؟ لیکن لورالائی سے آنے والی خبر کے بعد پہلا خیال دل میں آیا کہ خبر چلے گی یا نہیں۔ اس رات کو پروفیسر…
علی احمد جان شکیلہ قاتل نہیں بلکہ مقتول ہے، وہ جسمانی طور پر تو اپنی جان نہ لے سکی مگر اس کی روح اس کی بیٹی کے ساتھ سمندر کے کنارے دو دریا کی ریت میں دفن ہوچکی ہے۔ اس کی روح کی موت اس وقت ہی ہو چکی تھی جب اس کے ماں باپ اور بہن بھائیوں نے اس کے وجود کو اپنے لئے بوجھ سمجھا۔ اس کے احساس کا اس روز ہی قتل ہوا تھا جب اس شوہر نے جس کے لئے وہ سب چھوڑ آئی تھی اس کوبیٹی سمیت گھر سے دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ آج تو شکیلہ کا بے روح لاشہ ہی ہے جو اس کی بیٹی کے ساتھ ریت میں دفن نہ ہو پایا۔ ہم جس شکیلہ سے بات کر رہے ہیں وہ اس سماج کی ہزاروں لاکھوں دیگر نیم مرد…
30 سال بعد ایک مرتبہ پھر رواں برس آسکرز ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی باقاعدہ میزبان کے منعقد ہوں گی۔ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب نشر کرنے والے اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایک میزبان کی بجائے ایوارڈ دینے والے فنکاروں کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نشریاتی ادارے کو میزبانی کی خدمات سر انجام دینے کے لیے کوئی موزوں شخص نہیں مل رہا تھا۔ یہ کردار نبھانا امریکی شو بزنس میں سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔ دسمبر میں مزاحیہ فنکار کیون ہارٹ کی ہم جنس پرست ٹویٹس کے پیشِ نظر کھڑے ہونے والے تنازع کی روشنی میں انھوں نے ایوارڈ شو ک…
EPA مسیحی فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعتراف کیا ہے کہ پادریوں نے راہباؤں کے ساتھ جنسی زیادتیاں کیں اور ایک کیس میں تو انھیں جنسی غلام کے طور پر رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ان کے پیشرو پوپ بینڈکٹ کو مجبور کیا گیا کہ وہ راہباؤں کے پورے اجتماع جہاں پادری ان کے ساتھ جنسی زیادتیاں کر رہے تھے کو بند کر دیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب پوپ فرانسس نے پادریوں کی راہباؤں کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتیوں کو تسلیم کیا ہے۔ راہبہ ریپ کیس میں بنگلہ دیشی شخص کو عمر قید کی سزا بھارت میں راہبہ کے ریپ کا ‘مرکزی ملزم’ گرفتار انڈیا:…
سحر بلوچ گذشتہ برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل جب پشتون تحفظ موومنٹ کے دو سرگرم ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر نے وزیرستان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو اس فیصلے پر تنظیم نے انھیں کور کمیٹی سے الگ کر دیا۔ محسن اور علی تنظیم سے الگ کیے جانے کے باوجود اس مقصد سے علیحدہ نہیں ہوئے جس کے لیے یہ تنظیم وجود میں آئی تھی لیکن آج بھی پی ٹی ایم کی قیادت میں پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے دو دھڑے پائے جاتے ہیں جو اس بارے میں بالکل مختلف آرا رکھتے ہیں۔ ایک دھڑا کہتا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے انھیں 71 برسں میں کیا دیا جو اب اس سے جو…
Social Plugin