اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سوال بھی بدتمیزی ہے۔
امریکا سے یورپ تک دنیا کے مختلف ممالک میں برف باری سے کئی افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے اور البانیا میں مقامی میڈیا کے مطابق کم ازکم 5 افراد دم توڑ گئے۔
البانیا کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں شدید سردی اور برف باری پر اسکولوں کو بند کردیا گیا اور دفاتر میں بھی چھٹی کی گئی۔
آسٹریا میں بھی شدید برف باری ہوئی۔
جرمنی میں شدید برف باری کے بعد شمالی جرمنی میں 300 میٹر تودا گرا جس کی زد میں کئی گھر اور مشہور ہوٹل میں آیا لیکن خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔