عمر دراز ننگیانہ BBC ‘سپر ابو’ کا تصور اس والد کا ہے جسے اپنی بیوی اور بچے کا تحفظ اور صحت عزیز ہے حمل کے دوران ایک خاتون کو ہر سہ ماہی کے دوران کیا مسائل ہو سکتے ہیں؟ انھیں کس قسم کی خوراک چاہیے ہوتی ہے؟ خواتین میں چڑچڑے پن جیسی کیفیات کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ انھیں ایسی کیا تدابیر کرنی چاہییں کہ ڈیلیوری نارمل ہونے کے امکانات زیادہ ہوں؟ جب ڈیلیوری قریب ہو تو کس قسم کی تیاری ہونی چاہیے؟ پاکستان میں عام خیال یہی کیا جاتا ہے کہ اس نوعیت کی معلومات کے بارے میں آگہی صرف عورتوں کے لیے ضروری ہے۔ مردوں کے لیے اس کو ممنوعہ موضوع تصور کیا جاتا ہے۔ مگر کیا …
سعد سہیل Getty Images ‘کومپیری ٹیک’ کے بلاگ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں سے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ایک نئی تحقیق کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ صارفین کے لیے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں استعمال کیے جانے والے 25 فیصد موبائل فونز پر مال ویئر یا وائرس کے حملے ہو چکے ہیں۔ سائبر سکیورٹی پر تحقیق کرنے والے ادارے ’کومپیری ٹیک‘ کی تازہ درجہ بندی کے مطابق الجیریا اس معاملے میں دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک ہے، جبکہ جاپان اس لحاظ سے سب سے محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے۔ ’کومپیری ٹیک‘ کے بلاگ …
وہ جب اپنا ہاتھ اس کے پاس لاتا ہے تو اسے اس سے گھن کے مارے ابکائی آنے لگتی ہے اور یہ ہاتھ اس شخص کا ہاتھ تھا جس کے ساتھ اس نے ساری زندگی گزارنی ہے۔ ان ہاتھوں کی جنبشوں سے لڑکیوں کے بے شمار جذبات اور ان میں بستے خواب وابستہ ہوتے ہیں۔ وہ پاس آتا ہے تو اس سے اٹھنے والی بدبو اس کی برداشت سے باہر ہوجاتی ہے اور جب وہ اسے پیچھے ہٹنے کا بولتی ہے تو وہ زور زور سے چیخیں مارنے لگتا ہے اور وہ جو نئی زندگی کے ڈھیروں خواب سجائے اس کمرے میں گٹھڑی کی طرح رکھ دی جاتی ہے کسی بوسیدہ گٹھڑی کی طرح ڈری سہمی آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو جو کہ اس وقت آگ کے گولے محسوس ہو…
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی بہت بچپن کی یاد ہے ہمارا گھر ایک بازار کے نزدیک تھا اور بازار میں خوب چہل پہل ہوا کرتی تھی، ہم نے بازار جانے کا شوق تبھی سے پال لیا تھا جونہی دیکھتے کہ امی باہر جانے کے لئے تیار ہیں ہم بھی جوتا پہننے کو دوڑ پڑتے امی کی گھوریاں، ڈانٹ ڈپٹ، ابا سے سر زنش کی دھمکی، کچھ بھی ہمیں باز نہ رکھ سکتی۔ بازار کی رونق، گہما گہمی، آوازیں، راہگیروں کی دھکم پیل اور روشنیاں ہمیں خوب لطف اندوز کرتیں۔ ان تمام یادوں میں ایک یاد ایسی ہے جس نے ہمیں بہت حیران و پریشان کیا اور یہ حیرت بہت سالوں تک ہمارے ساتھ رہی۔ ہم دیکھتے کہ کچھ لحیم وشحیم خواتین زر…
Social Plugin