ڈاکٹر لبنیٰ مرزا حال ہی میں ایک مضمون نظر سے گزرا جس کو بنت جمیلہ نے لکھا ہے۔ اس مضمون میں انہوں نے ان خواتین کی زندگی کی طرف توجہ دلائی ہے جن کو ہم سب جانتے ہیں۔ ہم میں سے کون نہیں ہوگا جس کے ساتھ پڑھنے والی اسٹوڈنٹس، پڑوسی یا رشتہ داروں میں ایسی خواتین نہ ہوں جن کی شادی نہیں ہوئی، بچے نہیں ہوئے یا ان کی شادی ہوکر طلاق ہوگئی اور وہ ادھیڑ عمر میں بچوں کی طرح اپنے بھائیوں کے گھروں میں ، اپنے ماں باپ کے گھروں میں ڈر سہم کر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جہاں ان کے اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے، لوگوں سے…
محمد حنیف کیا کہا کسی نے کہ سکول میں بچوں کو اقبالیات اور اسلامیات پڑھائی جائے؟ دل سے صدا نکلی ’نواں آیاں اے سوہنیا‘۔ پھر دماغ نے پوچھا کہ آپ لوگ کون سے سکولوں میں پڑھے ہو؟ ایچی سن کالج میں۔ آپ کے زمانے میں شاید یہ نہ پڑھاتے ہوں، اب تو پچھلے 30 سال سے ٹاٹ سکولوں سے لے کر سینٹرل ائیرکنڈیشن سکول میں بھی پڑھاتے آرہے ہیں۔ دل میں سوال آیا کہ ہمیں آپ نے اقبالیات اور اسلامیات کے علاوہ پڑھایا کیا ہے؟ سوال ہونٹوں پر اس لیے نہیں آیا کیونکہ اپنے ایم سی ہائی سکول میں اسلامیات کے استاد منشی اسلم کا پرنور چہرہ، چمکتی ہوئی کالی شیروانی اور ذری والے کھسے یاد …
عثمان قاضی دوستوں کی خدمت میں بیروت سے ویلنٹائن ڈے بلکہ بزبانِ عربی ”عید الحب“ کی تہنیت۔ کچھ پیشہ ورانہ مصروفیات اور کچھ دمشق میں بی بی حیا الخیام کی عید الحب کی کارکردگیوں سے عدم رغبتی کے سبب یہ خادم اس دن سرحد پار لبنان آگیا۔ جیسا کہ گزشتہ مراسلے میں عرض کیا، یہ خادم ویلنٹائن ڈے کے بدیسی ہونے اور اس کے ایک عالمی کاروباری مظہر بن جانے سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود اس معاملے میں بھی شخصی پسند کا قائل ہے۔ اس خادم کے نزدیک اس دن کے عید الحب ہونے کا سبب اس کا ہمارے محبوب شاعر فیض احمد فیض کی سالگرہ کے آس پاس ہونا ہے۔ بیروت نگارِ بزمِ جہاں کا فیض ص…
حسنین جمال اچھا ہوا ویلنٹائن ڈے پر پابندی لگ گئی۔ ابنائے وطن کی تیموری حمیت جاگ اٹھی اور رزم حق و باطل میں فتح یاب ٹھہری۔ یہ کار خیر پہلے کیوں نہ ہوا، خیر، ڈبویا ان کے ہونے نے، نہ ہوتے یہ تو کیا ہوتا۔ جب بھی ہوا، ہو گیا، روئیے زار زار کیا، کیجیے ہائے ہائے کیوں، یہ نہ اچھا ہوا برا جو ہوا۔ بلکہ یوں کہیے کہ کتاب عمر کا اک اور باب ختم ہوا، شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا۔ آج ہمارے دوست صابر کی سالگرہ تھی تو انہوں نے یہ جملہ اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ \”ہم وہ ہیں جنہیں ماﺅں نے بوڑھا ہی جنا تھا\” تو اس بوڑھی نسل سے ایک اور خوشی کا دن رخصت ہوا۔ تہنیت ق…
Social Plugin