دنیا بھر میں مسیحی برادری منگل کو کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ یہاں کرسمس اور اس سے منسلک تقریبات کی چند خوبصورت تصاویر پیش ہیں۔ ویٹکن میں کرسمس کی شام منعقدہ دعائیہ تقریب میں پوپ فرانسس نے 'مل بانٹے اور دینے' پر زور دیتے ہوئے 'نہ بجھنے والی حرص کی پیاس' سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تلقین کی۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں خواتین عبادت میں مصروف نظر آ رہی ہیں مصر میں قاہرہ کے ایک چرچ میں ایک چھوٹی لڑکی ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہے ترکی کے شہر استنبول میں ایک جوڑا کرسمس ٹری تلے تائ…
قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کا ذکر انتہائی احترام سے کیا گیا ہے۔ بشکریہ بی بی سی اردو
امرے عزیزلیرلی/ بی بی سی ورلڈ سروس ' ترکی میں کرسمس کیسے منائی جاتی ہے؟ ' میں 21 سال پہلے برطانیہ آیا تھا لیکن ہر سال مجھ سے کرسمس کے موقعے پر یہی سوال پوچھا جاتا ہے۔ میں جواب میں کہتا ہوں کہ ترکی مسلمان اکثریتی ملک ہے اس لیے 25 دسمبر اس کے کیلنڈر میں باقی دنوں کی طرح ایک عام دن ہے۔ نو کرسمس یہ بات صرف ترکی ہی پر صادق نہیں آتی، دنیا کی اکثریت کرسمس سے کوئی علاقہ نہیں رکھتی۔ یہ بات مغرب میں رہنے والوں کے لیے حیرت انگیز ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ شاید کرسمس کوئی بین الاقوامی تہوار ہے۔ قرآن میں کئی جگہ حضرت عیسیٰ کا ذکر …
ڈیوڈ روبسن/ بی بی سی فیوچر ماہرِ نفسیات انسانی یادداشت کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ یادداشت کے دھوکہ دے جانے کی صلاحیت کو اہمیت نہیں دیتے۔ اپنی زندگی کے پہلے چند برسوں کے بارے میں کچھ یاد رکھنا ناممکن ہے۔۔۔ لیکن کچھ لوگوں کو لگتا ہے انھیں ایسی چیزیں یاد ہیں۔ اپنی آپ بیتی میں مشہور ہسپانوی مصور سیلواڈور ڈالی لکھتے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرے قارئین کو اپنے پیدا ہونے سے پہلے ماں کی کوکھ میں گزرنے والے زندگی کے اہم ایام کے بارے میں کچھ یاد نہیں ہو گا یا شاید کچھ دھندلا دھندلا سا یاد ہو۔ لیکن مجھے یہ سب ایسے…
آج سے نصف صدی پہلے، 24 دسمبر 1968 کو خلا باز ولیم اینڈرز نے ناسا کے خلائی مشن اپالو 8 سے چاند پر ہماری زمین کے طلوع ہونے کی پہلی تصویر بنائی تھی۔ اپالو 8 کے کمانڈر کرنل بورمن کو وہ تاریخی لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب انھیں احساس ہوا تھا کہ چاند کے مدار میں پہنچنے سے زیادہ حیران کن تجربہ وہاں سے خود اپنی زمین کو دیکھنا تھا۔ بشکریہ بی بی سی اردو
جب جسمانی ورزش کرنا ہوتی ہے تو دل چاہتا ہے کہ ہم آرام کریں۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہمارا دماغ اُس وقت ہمارے خلاف کام کررہا ہوتا ہے، اور شاید ہمارا ہزاروں برس کا ارتقائی سفر جو جسم کی توانائی محفوظ کرنے کو ترجیح دے رہا ہوتا ہے۔ بشکریہ بی بی سی اردو
جہاں تک کمپیوٹرز پر سکیورٹی کا معاملہ ہے تو اس سلسلے میں اکثر انسان ہی اس کی کمزور ترین کڑی ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں ہم اپنی بےوقوفیوں پر کس طرح قابو پائيں تاکہ مجرموں اور ہیکروں کے ہتھے چڑھنے سے محفوظ رہیں؟ جب آپ کمپیوٹر سے متعلق کسی چیز کے لیے اپنے آئی ٹی مینیجر کو فون کرتے ہیں تو ان کی آواز سے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ آپ کو نرا احمق سمجھتا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کے لیے اکثر ایک لفظ PEBKAC کا استعمال کرتے ہیں جس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ ’مسئلہ کی بورڈ اور کرسی کے درمیان ہے،‘ یعنی آپ نے خود ہی مسئلہ پیدا کیا…
Social Plugin