دنیا
بھر میں مسیحی برادری منگل کو کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔
یہاں
کرسمس اور اس سے منسلک تقریبات کی چند خوبصورت تصاویر پیش ہیں۔
ویٹکن میں کرسمس کی شام منعقدہ دعائیہ تقریب میں پوپ فرانسس
نے 'مل بانٹے اور دینے' پر زور دیتے ہوئے 'نہ بجھنے والی حرص کی پیاس' سے چھٹکارا
حاصل کرنے کی تلقین کی۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے
دارالحکومت پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں خواتین عبادت میں مصروف نظر آ رہی
ہیںمصر میں قاہرہ کے ایک چرچ میں ایک چھوٹی لڑکی
ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہےترکی کے شہر استنبول میں
ایک جوڑا کرسمس ٹری تلےتائیوان کے شہر تائی پے کے ایک
چرچ میں پوپ فرانسس کے کارڈ بورڈ کٹ آؤٹ کے ساتھ لوگ تصاویر کھنچواتے نظر آئےافریقی ملک کانگو کے شہر
کنشاسا میں یہ نوجوان کرسمس کی تقریبات میں اہم کردار نبھاتے ہیںآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں
موسم گرما کے دوران بچے اور بڑے سبھی ساحل سمندر پر کرسمس کے لیے جمع ہوتے ہیںامریکی سرحد کے قریب واقع میکسیکو کے شہر تیخوانا میں بھی کرسمس کا
تہوار منایا جا رہا ہے، یہ لڑکا ان ہزاروں تارکین وطن میں سے ایک ہے جو وسطی
امریکہ سے امریکہ کا سفر کر رہے ہیںفرانس میں 'ییلو ویسٹس' کے نام سے جانے جانے والے مظاہرین
نے شمالی قصبے سومیان کے چوراہے پر خصوصی تقریب منعقد کی
چینکے دارالحکومت بیجنگ کے ایک چرچ میں ایک خاتون خاموشی سے دعا مانگ
رہی ہیںمتحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بھی مسیحی
برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سانتا ماریہ چرچ میں تقریب منعقد
ہوئی
تمام
تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں
بشکریہ بی بی سی اردو