یہ جیسے زیر آب دھماکہ ہو۔ جیسے ہی ایک مادہ مچھلی نے اپنے انڈے چھوڑے، ’کیموفلاج گروپر‘ کہلانے والی متعدد نر مچھلیوں نے اس پر اپنے سپرم پھینکے۔ یہ تصویر بحرالکاہل میں فاکاراوا اٹول جزیرے کے قریب لی گئی تھی اور اس کے لیے لورین بلیسٹا کو وائلڈ لائٹ فوٹوگرافر آف دی یئر کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے ججوں کی چیئر پرسن روز کڈمین نے کہا کہ یہ تصویر تکنیکی بنیادوں پر شاندار مہارت کا مظاہرہ تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ ’جزوی طور پر تو یہ (کیمرے کی سیٹنگ) کا کمال ہے، فل مون کے وقت کھینچی گئی مگر اس میں وقت کا عنصر بھی اہم ہے کہ کب تصویر کھینچنی ہے۔‘ ہر سال…
سائنسدان جنھوں نے دریافت کیا کہ ہمارا جسم سورج کی گرمی یا کسی عزیز کے پر جوش انداز میں گلے لگنے کو کیسے محسوس کرتا ہے اس سال کے نوبیل انعام برائے طب کے حقدار قرار پائے ہیں۔ ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پیٹاپاؤشین کا تعلق امریکہ سے ہے اور انھوں نے لمس یعنی چھونے اور درجۂ حرارت پر تحقیق کرکے یہ انعام مشترکہ طور پر جیتا ہے۔ انھوں نے یہ معلوم کیا کہ ہمارا جسم اعصابی نظام میں طبعی احساس کو برقی پیغام میں کیسے تبدیل کرتا ہے۔ ان کی تحقیق سے درد کے علاج میں نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ حرارت، ٹھنڈ اور لمس ہماری بقا اور ہمارے گرد و پیش کا تجربہ کرنے کے لیے لازمی ہ…
جرمنی میں سائنسدانوں نے مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورونا وائرس کے مابین ایک تشویشناک تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ ایپنڈورف کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے 45 مریضوں پر تجربات کیے جو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے اور ان میں سے آدھے سے زیادہ کی بعد ازاں موت واقع ہو گئی۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیسٹا…
Getty Images کوئی پارٹیاں نہیں، کوئی کھینچا تانی نہیں، کوئی نئے جنسی ساتھی نہیں۔ سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی کی وجہ سے لوگوں کی جنسی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کیونکہ آج کل نئے جنسی ساتھیوں کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے جا رہے، اس لیے یہ جنسی عمل کے ذریعے منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں (ایس ٹی آئی) کو مستقل طور پر کم کرنے کا زندگی میں ایک مرتبہ ہی آنے والے مواقعے میں سے ایک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ایس ٹی آئی ٹیسٹ کروانا ’گیم چینجر‘ ہو سکتا ہے، کیونکہ جو لوگ لاک ڈاؤن کے قوانین کی پابندی کر رہے ہ…
Social Plugin