سپین کے شہر سگوویا میں شیطان کا مجسمہ نصب کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے میں شیطان کچھ زیادہ خوش نظر آ رہا ہے۔ کانسی سے بنائے گئے اس مجسمے کا مقصد شہر سے وابستہ ایک قدیم کہانی کی یاد تازہ کرنا تھا جس کے مطابق ساگوویا کا مشہور قدیمی نالہ شیطان کو بیوقوف بنا کر اس سے ہی بنوایا گیا تھا۔ لیکن شہریوں کے مطابق شیطان جو مسکراتے ہوئے اپنے سمارٹ فون سے سیلفی لے رہا ہے کچھ زیادہ دوستانہ نظر آ رہا ہے۔ مجسمہ بنانے والے فنکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے مجسمے پر ہونے والی تنقید نے انھیں حیران کر دیا۔ …
دنیا بھر میں مسیحی برادری منگل کو کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ یہاں کرسمس اور اس سے منسلک تقریبات کی چند خوبصورت تصاویر پیش ہیں۔ ویٹکن میں کرسمس کی شام منعقدہ دعائیہ تقریب میں پوپ فرانسس نے 'مل بانٹے اور دینے' پر زور دیتے ہوئے 'نہ بجھنے والی حرص کی پیاس' سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تلقین کی۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں خواتین عبادت میں مصروف نظر آ رہی ہیں مصر میں قاہرہ کے ایک چرچ میں ایک چھوٹی لڑکی ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہے ترکی کے شہر استنبول میں ایک جوڑا کرسمس ٹری تلے تائ…
Social Plugin