ڈاکٹر شیر شاہ سید ”تم رنڈی ہو“ ”رنڈی ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طوائف ہو، طوائف ہو تم“ ”گندی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ملچھہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چھنال“ ”رنڈی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رنڈی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رنڈی“ ”یہ آوازیں میرے کان میں آتی ہیں رفیق، میں کیا کروں۔ “ سیما نے میرے ہاتھوں کو زور سے پکڑ کر دبایا اور آنسو بھری بڑی بڑی آنکھوں سے میر ی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔ میں نے اس کے ماتھے کو چوم لیا۔ اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر پیار سے سمجھایا کہ نہیں سیما یہ سب بکواس ہے بے کار کی باتیں ہیں کچھ بھی نہیں ہے محض وہم ہے تمہارا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی کیوں کہے گا ایسی باتیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گندی باتیں، تم نے کوئی خواب دی…
سید مجاہد علی تھائی لینڈ کے حکام نے دنیا بھر کے لوگوں کی اپیل اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطالبے پر ایک اٹھارہ سالہ سعودی لڑکی رہف محمد القنون کو کویت واپس بھیجنے سے گریز کیا ہے۔ اب اس لڑکی کو فوری طور سے ڈپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے والدین کے مظالم سے بچ کر پناہ لینے کے لئے آسٹریلیا جارہی تھی لیکن بنکاک ائیرپورٹ پر سعودی اہلکاروں نے اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا اور تھائی حکام اسے آج صبح کویت ائیرویز کی پرواز سے کویت واپس بھیجنا چاہتے تھے۔ شروع میں تھائی حکام کا کہنا تھا کہ رہف کے پاس تھائی لینڈ کا…
وسعت اللہ خان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے یونیسف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یکم جنوری دو ہزار انیس کو پاکستان میں پندرہ ہزار بچوں کی ولادت رجسٹر کی گئی۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ ملک جس کی آبادی پہلے ہی بائیس کروڑ کا ہندسہ چھو رہی ہے، ہر ماہ ساڑھے چار لاکھ اور سالانہ چون لاکھ کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ یعنی پاکستان کی آبادی میں سالانہ ناروے کی کل آبادی ( چون لاکھ ) کے برابر اضافہ ہو رہا ہے۔یہ الگ بات کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی ترقی کے معیار کی تازہ فہرست میں سرِ فہرست ناروے ہے اور پاکستان کا شمار ایک سو چھہتر ممالک کی فہ…
وجاہت مسعود نئے پاکستان میں نئے سال کا پہلا کالم ہے۔ نئی راتیں ہیں نرالا چاؤ…. سیدھے پاؤں کی ایڑی مگر وہاں گھوم کے رہ جاتی ہے جہاں جنگل کی ایک پراسرار گپھا سے ناصر کاظمی کی صدا سنائی دیتی ہے، جو قافلے تھے آنے والے، کیا ہوئے…. قریب ہی پھولوں کے ایک کنج سے فیض کے گیان کی بازگشت سنائی دیتی ہے، آتے آتے یونہی دم بھر کو رکی ہو گی بہار…. قدرے کھردرا تاثر یہ ہے کہ یہاں فیض صاحب کے ایقان میں ثبات سے زیادہ غم خوار کی درد آشنا تشفی جیسا لہجہ محسوس ہوا…. آج کی تقویم کا موزوں تر عنوان تو شاید پابلو نیرودا کی اس نظم سے برآمد ہوتا ہے جو اس نے ہسپان…
سید عارف علی شاہ میرے والد مرحوم نہایت دیندار آدمی تھے، میں نے ہوش سنبھالنے سے لے کر ان کی وفات تک انہیں صوم و صلوٰۃ کا پابند پایا، ہمیشہ قرآن پاک کی تلاوت اور تہجد، چاشت و اشراک میں محو دیکھا۔ مریدین کی آمد و رفت ہمارے گھر میں روزمرہ کا معمول تھا۔ لوگ آتے، دعا لیتے اور چلے جاتے۔ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود میرے والد کا زیادہ لاڈ پیار میری بہنوں کے لیے تھا، البتہ میری والدہ میرے نخرے اٹھاتے نہیں تھکتی تھیں۔ بچپن سے ہی ذہن میں ایک بات بٹھا دی گئی تھی کہ عورت پر ہاتھ اٹھانا کمزوری ہے، عورت مظلوم ہے، عورت کا استحصال کیا جاتا ہے، عورت…
اسلام آباد پولیس نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے ساتھ ریپ کے 3 سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں 2 سو 60 ایسے واقعات روپورٹ نہیں کروائے گئے۔ بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن نزہت صادق کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعا…
نئی دہلی : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے گاؤں راما چکر کے رہائشی 25 سالہ دلیپ یادیو نامی شخص نے سفاکی و درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 50 سالہ ماں سماریا کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلیپ یادیو اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کا خون پیتا رہا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پڑوس میں مقیم خاتون نے یہ درد ناک منظر دیکھا تو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تاہم جب ت…
Social Plugin