BBC پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کردار بھی ویسے ہی تھے، کہانی بھی تقریباً وہی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ عظمٰی بی بی کو سر پر کفگیر کا وار کر کےقتل کر دیا گیا۔ ان کی عمر 16 برس تھی اور ان کی مبینہ قاتل اس گھر کی مالکن نکلیں جہاں وہ ملازم تھیں۔ عظمیٰ کے خاندان کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کی ملازمت کے دوارن وہ تقریباً قید میں رہیں۔ حالات کب اس نہج تک پہنچے گھر والوں کو کچھ علم نہیں۔ اس دوران عظمٰی پر کیا گزری، ان کی لاش دیکھنے تک وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ…
نوشی بٹ بچوں کا جنسی استحصال اور ہمارا اس پہ عمومی رویہ بہت عجیب و غریب ہوتا ہے۔ ہم بجائے اس کے کہ بچے کو اس بات کا اعتماد دیں کہ ہم اس کے ساتھ ہیں۔ اور وہ جو کچھ کہہ رہا ہے ہمیں اس پہ یقین ہے، ہم بچے کو ڈراتے ہیں، بلکہ اسے چپ رہنے کی نصیحت کرتے ہیں۔ بچہ جب جنسی طور پہ ہراساں ہوتا ہے تو وہ اندر سے بہت ڈر جاتا ہے۔ اسے یہ تو پتہ ہوتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے، لیکن وہ یہ بات اپنے والدین کو بھی بتانے سے ڈر رہا ہوتا ہے۔ میرے مشاہدے اور تجربے کے مطابق اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ زیادہ تر کیسز میں ہراساں کرنے والے والدین کے قریبی رشتے دار اور دوست ہ…
خواجہ زبیر محترم ڈاکٹر صاحب آپ کا تازہ مضمون ’منٹو کے افسانے صرف ذہنی بالغوں کے لئے ہیں‘ نظر سے گزرا۔ آپ کے مضامین میں بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور جس چیز کا لطف اٹھاتا ہوں اور دل ہی دل میں آپ کو داد دیتا ہوں اس کا تذکرہ بہت ضروری ہے۔ آپ کا مطالعہ اور تجربہ نہایت وسیع ہے۔ شاعری تو آپ کی کمال ہے۔ آپ کا شعر ہے یہ جو ٹھہرا ہوا سا پانی ہے اس کی تہہ میں عجب روانی ہے بحری رو سے تو انسان صدیوں سے واقف ہے۔ جہاز راں ان رووں پر جہاز ڈال کر کب سے گھومتے آئے ہیں۔ لیکن وہ رویں سطح پر چلتی ہیں اور surface currents کہلاتی ہیں۔ ایک شاعر جب اپنے شعر میں bottom cur…
Social Plugin