ابصار فاطمہ اس موضوع پہ بہت عرصے سے لکھنے کا سوچ رہی تھی۔ ”سائنس کی دنیا“ پہ ایک پوسٹ پہ چند کمنٹس آئے تو سوچا اس پہ بات کر ہی لی جائے۔ مزے کی بات بتاؤں کہ انٹر کرنے تک نفسیات کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔ ایک غیر معیاری انسٹیٹیوٹ میں پہلے ڈی آئی ٹی میں داخلہ لیا اور پھر انتظامیہ نے کچھ جادو دکھانے کی کوشش کی اور اسی کو بی ایس بے اے میں بدل دیا۔ ایک سال اس جادو کو سمجھنے میں گزر گئے اور پھر وہ انسٹیٹیوٹ ہی بند ہوگیا۔ وہاں ایک صاحب مینجمنٹ پڑھانے آتے تھے۔ بہرحال پھر نفسیات کی ڈگری میں داخلہ لیا اور بہت مزا آیا پڑھ کے۔ کچھ عرصے بعد میری بیسٹ فرین…
تحقیق کے مطابق دبلے پتلے ہونے کا زیادہ تعلق وراثتی طور پر حاصل ہونے والے ‘خوش قسمت’ جینز سے ہے سائنسدانون کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ کیوں کچھ لوگ دبلے پتلے ہوتے ہیں اور کچھ لوگوں میں وزن آسانی سے بڑھ جانے کا رجحان ہوتا ہے۔ نئئ تحقیق ان نئے ان جینیاتی حصوں ظاہر کرتی ہے جن کا تعلق بہت دبلا پتلا ہونے سے ہے۔ ماہرین کی اس بین الاقوامی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق اس خیال کی تائید کرتی ہے کہ کچھ لوگوں کے پتلے ہونے کا زیادہ تعلق وراثتی طور پر ایسے ‘خوش قسمت’ جینز کو پانے سے ہے بجائے درست خوارک یا طرزِ زندگی سے۔ یہ …
پاکستانی اداکارہ متھیرا کو کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں ماڈلنگ کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اداکارہ ماتھیرا تمام تنقید کو پس پشت ڈال کر اپنے کام پر بھر پور توجہ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔حال ہی میں ایک انٹر ویو میں انہوں نے کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کے حوالے سے بھی لب کشائی کی ۔ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کنڈوم کے بارے میں پاکستان میں تو لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں اور آپ اس کے اشتہار میں تواتر سے کام کر رہی ہیں اس بارے میں کیا خیال ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ک…
شبّیر جیلانی دنیا بھر میں جاری ’می ٹو‘ تحریک کو ایک سال مکمل ہو گیا تبصرے دیکھیں واشنگٹن — ’نیو یارک ٹائمز‘ نے اب سے ایک برس قبل ہالی ووڈ کی معروف شخصیت ہاروے وائن سٹائن کی طرف سے اُن کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اُن سے زیادتی کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ اس کے بعد سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی خواتین جنسی ہراسیت اور جنسی حملوں سے متعلق اپنے ذاتی تجربات کے ساتھ سامنے آ چکی ہیں۔ یہ تحریک ٹویٹر کے ہیش ٹیگ #MeToo کے نام سے مشہور ہو گئی۔ اس MeToo تحریک نے عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں اہ…
انجم ہیرلڈ گل عمر ابنِ سعید تقریباً ایک تہائی امریکی غلاموں میں شامل تھے جو سیاہ فام مسلمان تھے۔ گو کہ غلام بنائے جانے والے مسلمانوں کی صحیح تعداد کا پتا نہیں۔ لیکن ایک اندازے کے مطابق، ان کی تعداد تقریباً 40 فی صد ہے جنہیں پکڑ کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا تھا۔ وہ مغربی افریقہ کے اُن حصوں سے تعلق رکھتے تھے جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ تھی ’لائبریری آف کانگریس‘ نے حال ہی میں ایک سیاہ فام غلام کی سوانح کا اجرا کیا ہے جسے انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے عربی میں تحریر کیا ہے۔ یہ نہ صرف اس غلام، عمر ابن سعید کی ذاتی زندگی کا احاطہ کرتی ہے بلکہ …
محمد حسین ہزمل یہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں پشتون تحفظ مومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے پہلے شہید پروفیسرابراہیم ارمان لونی کا جنازہ تھا۔ دوسرے لفظوں میں یہ جنازہ ریاست کے جبر واستحصال اور ریاستی اداروں کے مبینہ ماورائے عدالتی قتلوں کے خلاف پشتون عوام کا ایک ریفرنڈم (Referendum) تھا۔ شاید اسی ریفرنڈم کو ناکام بنانے کی غرض سے ریاست کے تمام اداروں نے اسی روز پورے دن حواس باختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے پشتون اضلاع کو ملانے والی سڑکوں کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے صبح سے شام تک بند کردیا تھا۔ جگہ جگہ ایف سی چیک پوسٹوں پر سینکڑوں کی تعداد میں ایف سی، پولیس…
Social Plugin