سپر بلڈ مون کب دکھائی دیگا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ کااعلان کردیا

لاہور (این این آئی) ماہرین فلکیات کے مطابق سال نو کے پہلے ماہ میں چاند گرہن دکھائی دے گا جو سپر بلڈ مون ہوگا۔سپر بلڈ مون آئندہ ماہ 20 جنوری کو ہوگا اس دن چاند زنگ آلود اور سرخ مٹی کی رنگت والا دکھائی دے گا۔ سپر بلڈ مون برطانیہ کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت ایشیا کے چند ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔یہ ایک مکمل چاند گرہن ہوگا اور اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا جسے ماہرین فلکیات نے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ
جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کر لے تو اسے 'بلڈ مون' کہا جاتا ہے۔