Getty Images آسیہ بی بی رہائی کے بعد سے پاکستان میں ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نامعلوم مقام پر موجود رہیں پاکستانی حکام کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ نورین پاکستان سے چلی گئی ہیں۔ پاکستانی دفترِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی روانگی کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کی منزل کیا ہے اور وہ کب ملک سے روانہ ہوئیں۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی دونوں بیٹیاں کینیڈا منتقل ہو چکی ہیں۔ توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت …
Social Plugin