فرانک حمیدی ایران میں اپنے سکول کے پہلے دن ہم ایک کم روشن راہداری سے گزرے۔ میں نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور میں زارو قطار رو رہی تھی۔ وہ بھی رو رہی تھیں۔ میرے سر پر ایک سیاہ سرپوش تھا جسے مغنائہ کہتے ہیں اور اس سے میرے بال ڈھکے ہوئے تھے۔ میں چھ سال کی تھی اور خوفزدہ تھی۔ یہ میرے لاس اینجلس کے کنڈرگارٹن کی طرح بالکل نہیں تھا۔ میں سنہ 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کے چند ماہ بعد موسم گرما میں کیلیفورنیا میں پیدا ہوئی۔ میری ماں اس وقت 20-22 سال کی تھیں جبکہ میری دادی 50 سال کی تھیں۔ لاکھوں ایرانی خواتین نے انقلاب میں شرکت کی، مردوں کے ش…
Social Plugin