فرنود عالم پی ٹی ایم کے پشاور جلسے میں پہلی بار ڑوانگہ لونی کا نام سنا۔ وہ کوئٹہ کی نمائندگی کررہی تھی۔ بتایا گیا کہ اس کا تعلق ضلع سنجاوی زیارت سے ہے۔ پانچ منٹ کا اس نے خطاب کیا۔ سامعین کو ایک آنکھ ہنسایا اور ایک آنکھ رلایا۔ دوسری بار اسے کراچی جلسے میں دیکھا۔ وہ ثنا اعجاز کے ساتھ پنڈال کا جائزہ لے رہی تھی۔ میں نے علی ارقم سے کہا، اس بات نے قدرے حیرت میں مبتلا کیا ہوا ہے کہ جس قبیلے میں عورت کا روشن دان سےسر نکالنا قیامت ہے اس قبیلے کی لڑکی عقیدوں اور یقینوں سے نکل کر کیسے سوچ رہی ہے۔ سوچ ہی نہیں رہی بلکہ عملی طور پر میدان میں موجود بھی ہے۔ ع…
Social Plugin