حیف ہے اس قوم پر جس کا ذوق جمالیات ہی بگڑ جائے اور اسے اس زیاں کا احساس بھی نہ ہو۔جب سے ہم نے خوب صورتی کو سیرت اور کردار سے ہٹ کر فقط جسم کی سطح پہ دیکھنا شروع کیا ہے عجیب عجیب واقعات سے واسطہ ہے۔ کبھی “میرا” فخر سے اپنے جسم کے نشیب و فراز دکھاتی نظر آ تی ہے تو کبھی “وینا ملک” دھڑلے سے کہتی ہے کہ یہ میرا خوب صورت جسم ہے اور اس کی نمائش میرا حق ہے۔ داد ہے میرے حق پرست ہم وطنوں کو کہ جنہوں نے اس کے حسین بدن کے صدقے اس کی بد زبانی کو نظر انداز کیا۔ کسی عورت کے پاس اگر علم نہیں، عقل نہیں، شعور اور کردار نہیں تو کیا ہوا؟ معمولی چیزیں ہیں…
Social Plugin