زندگی نشیب و فراز کے ایک ایسے اندھے کنویں کے گرد گھومتی رہتی ہے جس میں خواہشات اور خوشیوں کے حصول کے لیے انسان کو اپنا وجود تو ایک بار اس کنویں کے سپرد کرنا پڑتا ہے اس کنویں کا پانی بعض لوگوں کے لئے تو آب حیات ثابت ہوتا ہے اور کچھ بدقسمت لوگ اپنی پیاس کی شدت کو اتنا بڑھا لیتے ہیں کہ وہ انہیں سراب کرنے کی بجائے موت کی وادی کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ موت کی یہ قسم جسمانی موت کے مقابلے میں کس قدر شدید ہے اس کا اندازہ وحشتوں میں مبتلا وجود ہی لگا سکتا ہے۔ محض سانسوں کی لڑکی کا جسم کے ساتھ تعلق ہی تو زندگی کی علامت نہیں ہے۔ سچ یہ ہے کہ کوئی کسی …
میری بات تو سنو! اے سخن ور وجیہ مرد، نہ جانے تمہارا ساتھ نصیب ہوئے کتنے ہی دن، ہفتے، مہینے گزر گئے۔ میں ازلوں سے حساب کی کچی عورت محض باتیں بنانے کے فن سے ہی واقف ہوں۔ تمہارے آجانے کے بعد تو شاید اس میں مزید بہاؤ آگیا ہے۔ جب کوئی توجہ سے سننے والا انسان دسترس میں ہو اور تم جیسا، جومرد کی تعریف پر حیران کن حد تک پورا اترتا ہو، تو کون کافر اس ہنر میں مہارت اختیار کرنے کے لیے جتن نہ کرے گا۔ عورت کے عشق میں رند کا مجنوں ہونا جانتی ہوں، مگر محض تمہاری آنکھوں کی چاشنی سے خود کو لیلیٰ کی کیفیت میں ڈھلتا دیکھنا معجزہ نہیں تو اور کیا ہے؟ ۔ تمہ…
Social Plugin