جامعہ سے واپسی پر اس کا ارادہ اپنے والدین کے گھر جانے کا تھا مگر واپسی پر بکھرا گھر، گندے برتن اور دیگر گھریلو کاموں نے اس کی توجہ یکسر اس جانب سے ہٹا کر گھریلو امور کی جانب مائل کر ی۔ اور وہ تندہی سے کاموں میں جت گئی۔ تین گھنٹے میں کام نمٹا کر تھکن سے اس کا برا حال تھا۔ بہت دن سے ماسی بھی نہیں تھی، کئی اڑوس پڑوس کے لوگوں سے کہا بھی تھا مگر ابھی تک انتظام نہیں ہوسکا تھا۔ دل میں مستقل ماسی کے انتظام کے لیے دعائیں جاری تھیں کہ اچانک پڑوس میں رہنے والی جبّی آنٹی (نام تو جمیلہ تھا) نے ایک عدد ماسی کا انتظام کر دیا۔ پہلے دن جب وہ گھر کام کے …
زندگی کی چلتی ہوئی گاڑی کو اچانک بریک اس وقت لگا کہ جب چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اسے یہ سننے کو ملنے لگا کہ ہمیں لڑکی کی ذہانت کا کیا اچار ڈالنا ہے۔ ہمیں تو حسین خوبصورت اور نوعمر دوشیزہ چاہیے جو بحیثیت بہو ہمارے گھر کو مرکری بلب کی مانند روشن کردے اور بھئی سوکی سیدھی بات تو یہ ہے کہ جب بہو خوبصورت ہو تو بچے خودبخود خوبصورت ہوں گے، شادی کوئی ایک دن کی بات تو نہیں ہے نا۔ عزیزوں، رشتے داروں اور رشتے کرانے والی آنٹیوں کے طفیل اس طرح کے تبصرے روز اس کے کانوں میں پڑنے لگے تھے۔ وہ اپنے پیشے میں بے انتہا مہارت رکھتی تھی۔ آئی ٹی کی فیلڈ میں اس …
Social Plugin