وسعت اللہ خان تجزیہ کار تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption توقع ہے کہ قلتِ نیند سے ٹوٹی مسلم لیگی حکومت جیسے کیسے گھسٹتی آئینی مدت پوری کر لے گی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ نئے سال کا خیرمقدم مثبت توقعات سے کروں ۔تھوبڑا اچھا نہیں تو کم ازکم بات ہی اچھی کر لوں اور رخصت ہوتے برس کے آخری دن کوئی گھٹیا صحافتی لچ تلنے سے باز رہوں۔ یہ کوئی آسان چیلنج نہیں۔ پھر بھی کوشش میں حرج نہیں۔ اگرچہ سر پے تین ہزار واٹ کا احتسابی بلب روشن رہے گا، کانوں کے قریب نصب لاؤڈ سپیکرز کا سر پھاڑ شور دماغ ماؤف رکھے گا، پیٹھ پر دھرنوں کے چھتر مسلسل پڑتے رہیں گے۔…
امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ہر وقت لوگوں کی نظر اور توجہ میں رہنا مختلف طریقوں سے ناخوشگوار اور یہ مختلف طریقوں سے ایک بڑا چیلینج بھی ہوتا ہے۔ بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام ٹو ڈے کے ساتھ انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ جب کوئی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پھر اس کو یہ قربانی دینی ہی پڑتی ہے۔ براک اوباما سے یہ انٹرویو ریڈیو فور کے لیے برطانوی شہزادے ہیری نے کیا جو اس سال کرسمس کے موقع پر ان کئی مشہور شخصیات میں شامل ہیں جو اس پروگرام میں بطور میزبان حصہ لے رہے ہیں۔ براک اوباما نے مشکل وقت میں حوصلہ…
یہ یاد رکھا جائے کہ یہ فوسٹ اردو وی او کے ویب سائیٹ پر 18دسمبر کو فوسٹ کیا گیا تھا جو خواجہ سراؤں سے متحلق ہے تو ہم نے وہاں سے کاپی کیا ہے۔کیوں کہ ہمارا مقصد خواجہ سراؤں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے متعلق سماج کی سوچ کو بدلنا ہے۔ کراچی — خواجہ سراؤں کو عموماً پاکستانی معاشرے میں ایسی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے گویا وہ معاشرے کا حصہ نہ ہوں، یا یوں کہئے کہ معاشرہ انہیں اپنا حصہ تسلیم ہی نہیں کرتا۔ خواجہ سراؤں کو شکایت ہے کہ وہ جس جگہ بھی جائیں انہیں لوگوں کے طنزیہ اور ذومعنی فقروں اور تحقیر آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں ’مذا…
سائنس کی دنیا میں سنہ 2017 کئی چیزوں کے آغاز اور کچھ کے اختتام کا سال رہا۔ اس سال نظام شمسی میں نئے سیارے دریافت ہوئے تو وہیں کیسینی کے 13 سالہ مشن کا خاتمہ بھی ہوا۔ بی بی سی نے سال بھر کے دوران سائنس اور ماحولیات کے میدانوں میں ہونے والے آٹھ بڑے واقعات پر ایک نظر ڈالی ہے۔ خلا میں ثقلیت کی نشاندہی سال 2017 میں سائنسدانوں نے ایک اور ذریعے سے خلا میں ثقلیت کی لہروں کو تلاش کیا ہے۔ ان کے مطابق انھوں نے زمین سے ایک ارب نوری سال سے زیادہ مسافت پر واقع دو بلیک ہولز کے تصادم کی وجہ سے ’سپیس ٹائم‘ میں بدلاؤ کا مشاہدہ کیا ہے۔ ل…
چین نے انٹرنیٹ سے متعلق ملکی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر 2015ء سے لے کر اب تک 13 ہزار ویب سائٹس کو یا تو بند کردیا یا ان کےلائسینس منسوخ کردیئے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کیمونسٹ ملک چین انٹرنیٹ پر پہلے سے لاگو سخت قوانین کو مزید سخت کر رہا ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر شی جنپنگ کے 2012ء میں صدر بننے کے بعد یہ پالیسی مزید سخت ہونا شروع ہوئی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنخوا کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں "سروس پروٹوکول کی خلاف ورزی" پر تقریباً ایک کروڑ انٹرنیٹ اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا جو کہ ممنکہ طور پر…
اسلام آباد کی رہائشی ڈاکٹر تہذیب کچھ عرصے سے اپنی نوکری چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں جس کی وجہ اپنے تین بچوں کی پرورش میں مشکلات بنی۔ لیکن اب ایک موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے اُن کا یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ تہذیب جیسی مائیں اس ایپ کے ذریعے ڈے کیئر میں موجود اپنے بچوں کو ڈیوٹی کے دوران نہ صرف دیکھ سکتی ہیں بلکہ وہاں ان کے سونے جاگنے اور کھانے پینے کے معاملات سے بھی باخبر رہ سکتی ہیں۔ ڈاکٹر تہذیب اور ان جیسے بہت سے والدین کی یہ مشکل آئی ٹی اور ویب ڈویلپمینٹ کے شعبے میں کامیابی سے کاروبار کرنے والی پاکستانی خاتون صحاح وارث نے حل کی ہے۔ …
Social Plugin