کراچی شایان سلیم ملزمان کے قبضے سے ڈیوائس اور کارڈز بھی برآمد کراچی میں ان دنوں شہری ’اے ٹی ایم‘ مشینوں کو استعمال کرنے سے پہلے بہت سوچ بچار سے کام لے رہے ہیں۔ اگر آپ سوچ رے ہیں کہ انہیں خطرہ رقم نکالنے کے بعد ’اسٹریٹ کریمنلز‘ کے ہاتھوں نقدی سے محروم ہونےکا ہے تو ایسا بالکل نہیں۔ بلکہ، وہ پریشان ہیں ڈیجیٹل چوروں سے، جو ’اے ٹی ایم‘ مشینوں میں خفیہ ’ڈیوائس‘ لگا کر شہریوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرکے بینک اکاؤنٹس سے رقم چرا رہے ہیں۔ کراچی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں چینی باشندوں پر مشتمل ایک منظم نیٹ ورک کام کر رہا ہے جو شہر کے مص…
تصویر کے کاپی رائٹ امریکہ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سابق چیف سٹریٹیجسٹ سیٹو بینن کو طلب کر کے حکم دیا گیا ہے کہ وہ گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دیں۔ اطلاعات ہیں کہ انھیں 2016 کی انتخابی مہم میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر روبرٹ میولر نے طلب کیا تھا۔ اس سے پہلے سٹیو بینن منگل کو کانگریس کی کیمٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں کانگریس کی کمی…
اسلام آبا : پاکستان کی عدالت عظمٰی نے کم عمر زینب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کے از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے، لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ وہ اس بارے میں اپنی کارروائی روک دے۔ تاہم عدالت عظمٰی نے تمام تحقیقاتی ٹیموں کو طلب کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع قصور میں زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور اس معاملے کا سپریم کورٹ کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی ا…
ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے بنی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جارجیا میں ایک آگ لگی عمارت کی تیسری منزل کی بالکنی سے ایک چھوٹے بچے کو اس کے والد نے فائر فائٹر کی طرف پھینکا۔ اس واقع میں آگ میں پھنے 12 لوگوں بچا لیا گیا تھا۔ بشکریہ اردوVOA
رفعت اللہ اورکزئئ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور تصویر کے کاپی رائٹ پاکستان میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بعد ان کے قتل کی وارداتوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چار دن قبل بے دردی سے قتل کی جانے والی چار سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مردان کے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی جانے والی بچی اسما کی میڈیکل رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مقتولہ کو مارنے سے قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنا…
اطہر کاظمی بی بی سی اردو ، لندن تصویر کے کاپی رائٹ حالیہ دہائیوں میں انڈونیشیا میں اسلامی انتہا پسندی نے سر اٹھایا ہے آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں اسلام کی طویل تاریخ ہے۔ اگرچہ تاریخ میں اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ عرب تاجر آٹھویں صدی میں خطے میں آنا شروع ہوگئے تھے لیکن اس خطے میں بڑے پیمانے پر اسلام نے چودہویں صدی میں قدم جمائے۔ یہ بات بھی بحث کا حصہ رہتی ہے کہ سب سے پہلے اس خطے میں اسلام کون لے کر آیا لیکن اکثریت اس بات سے متفق ہے کہ انڈونیشیا میں اسلام پھیلانے کا سہرا عرب تاجروں کے سر…
حمیرا کنول بی بی سی اردو تصویر کے کاپی رائٹ PUNJAB UNIVERSITY پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے قصور میں جنسی زیادتی کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے ایک سلٹڈی پلان کی گئی ہے جو ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے ' ہمیں سکول آنے سے ڈر لگتا ہے اور زینب کے واقعے کے بعد ہم بھی ڈرے ہوئے ہیں۔ امی ابو کہتے ہیں کہ ہم تمھیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، خود چھوڑ کر آئیں گے اور واپس لے کر جائیں گے۔ ' یہ تاثرات شاید قصور کے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کے والدین کے ہی نہیں بلکہ سبھی والدین کے ہیں جو خوف زدہ ہیں اور مستقبل کے لیے بے یقین ہیں۔ ق…
Social Plugin