ڈیوس واشنگٹن : حقوقِ نسواں کی نامور راہنما اور نوبیل انعام یافتہ، ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ’’تحریک آزادیِ نسواں مساوات کا محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ضرورت ہے، جس کے بارے میں کسی کو کوئی اعتراز نہیں ہو سکتا‘‘۔ سوٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں جاری ’عالمی اقتصادی فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے، ملالہ نے عورتوں پر زور دیا کہ ’’مَردوں کی مدد کا انتظار کیے بغیر آگے بڑھو اور دنیا کو بدل ڈالو‘‘۔ ملالہ نے کہا کہ ’’آج زیادہ تر خواتین اپنے حقوق کے بارے میں آگہی اور شعور رکھتی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ لڑکوں کو باوقار اور پختہ درس دیا جائے کہ عورتوں کے حقوق ک…
لیری نصر کو عدالت میں سزا سنائی جا رہی ہے۔ واشنگٹن : امریکہ کی ایک عدالت نے جمناسٹکس کے مشہور ڈاکٹر لیری نصر کو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے جرم میں کئی دہائیوں کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ 150 سے زائد ایتھلیٹ خواتین اور کم عمر لڑکیوں نے عدالت میں روتے ہوئے شہادت دی کہ لیری نصر نے اُن کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ جج روز میری اکی لینا نے سماعت کے بعد لیری نصر کو بتایا کہ اُنہوں نے ایتھلیٹ خواتین اور بچیوں سے طبی علاج کے بہانے جنسی زیادتی کرنے پر 40 سے 175 سال قید کی سزا کے فیصلے پر دستخط کر دئے ہیں۔ مشی گن کی عدالت میں لیری ن…
ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوش افراد کو دل کا دورہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سگریٹ نوشی کم کرنے کے بجائے مکمل طور پر چھوڑنی ہوگی۔ برطانوی میڈیکل جریدے (بی ایم جے) کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق کے مطابق دن میں صرف ایک سگریٹ پینے والے افراد میں سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا 50 فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے اور 30 فیصد امکان فالج کا ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق سگریٹ نوشی کی کوئی محفوظ حد نہیں ہے۔ سگریٹ پینے والوں کے لیے کینسر کے بجائے دل کے امراض سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اور 48 فیصد اموات کا …
ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ پاکستان میں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد حملوں کا متواتر نشانہ بننے والی ہزارہ برادری کے سينکڑوں خاندان ہجرت کر کے مختلف ممالک میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد انڈونیشیا میں بھی موجود ہے۔ انڈونیشیا نے اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق کنونشن پر دستخط نہیں کیے ہیں اور وہاں جانے والے پناہ گزینوں کو روز گار اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ليکن ہزارہ برادري کے کچھ لوگوں نے اپنے بچوں کي تعليم کے ليے ايک حل نکالنے کي کوشش کي ہے۔ انڈونیشیا کے شہر بگور سے اطہر کاظمی کي ر…
پاکستان کے مختلف شہروں میں انگریزوں کے دور کے گھڑیالوں کی تصاویر۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی عمارت کے باہر لگا انگریزوں کے دور کا گھڑیال کراچی میں انگریزوں کے دور کا ایک اور گھڑیال جس کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا کلاک ٹاور۔ ایک شخص پشاور کے گھنٹہ گھر کے گھڑیال کا وقت درست رہکر ا ہے۔ کراچی کے میک ڈینسو ہال میں لگا گھڑیال جس کی سوئیاں غائب ہیں۔ کراچی کی لکشمی بلڈنگ میں نصب گھڑیال کے آگے سے ایک کبوتر گزر رہا ہے۔ بشکریہ بی بی سی اردو
ژونگ ژونگ کی نشو و نما نارمل طریقے سے ہو رہی ہے چین میں دو بندروں کو اسی تکنیک کی مدد سے کلون کیا گیا ہے جس سے 1996 میں مشہورِ زمانہ ڈولی بھیڑ کو کلون کیا گیا تھا۔ ژونگ ژونگ اور ہُوا ہُوا نامی یہ دونوں کلون کردہ بندر چین کی ایک لیبارٹری میں کئی ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے۔ یہ بندر جینیاتی طور پر ایک دوسرے کے مماثل ہیں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان پر تحقیق سے انسانی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ تاہم ناقدین کے مطابق اس سے اخلاقی سوالات اٹھتے ہیں اور دنیا انسانی کلوننگ سے مزید قریب ہو گئی ہے۔ چینی سائنس اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ …
تصویر کے کاپی رائٹ AFP امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کبھی شروع بھی ہوں سکیں گا یا نہیں۔ ڈیووس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینیوں نے امریکہ کی تضحیک کی ہے۔ ’ امریکہ کی عزت کرنی چاہیے یا ہم اس سے آگے نہیں جا رہے۔ ‘ امریکی صدر نے فلسطینی قائدین پر امریکہ کی تضحیک کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خاص طور پر اس وقت جب انھوں نے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملنے س…
ظفر سید بی بی سی اردو، اسلام آباد قصور میں زینب اور سات دوسری بچیوں کے قاتل کی گرفتاری ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اس موقعے پر بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں سوال اٹھنا شروع ہو گئے کہ ڈی این اے کے ذریعے کسی شخص کی شناخت کیسے کی جا سکتی ہے؟ ڈی این اے کو سمجھنے کے لیے عام طور پر جو مثال دی جاتی ہے وہ کسی مکان کے بلیو پرنٹ یا نقشے کی ہے جس پر عمل کر جسم کا پورا ڈھانچہ تعمیر کیا جاتا ہے۔ جیسے ہر مکان کا تعمیر کا نقشہ الگ ہوتا ہے، اسی طرح ہر انسان کے جسم کی تعمیر کے لیے الگ الگ نقشے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی مکان کا نقشہ مل جائے تو اس کی م…
فائل واشنگٹن : صومالیہ سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ اہل کار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ابھی تک الشباب گروپ سنگین خطرہ بنا ہوا ہے، حالانہ یہ دہشت گرد گروپ زوال پذیر ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ صومالیہ میں افریقی یونین کی فوج کی تعیناتی ضروری ہے، تاکہ اُسے مکمل شکست دی جاسکے۔ اقوام متحدہ کے ایلچی، مائیکل کیٹنگ نے سلامتی کونسل کے ارکان کو بتایا کہ ’’الشباب اب بھی ایک زوردار خطرہ ہے، حالانکہ یا پھر شاید، یوں کئیے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور فضائی حملوں کے نتیجے میں اس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں‘‘۔ دارالحکومت موغادیشو میں 14 اکتوبر کو ٹرک می…
Social Plugin