فرحین شیخ شادی کی تقریب سے زیادہ یہ سندھ کی وڈیرہ شاہی کا کھلم کھلا اظہار تھا۔ پیسے کا بہاؤ بازار میں کھڑی کسی طوائف کی طرح سارے بند توڑ چکا تھا۔ سندھ کی روایتی ٹوپیوں اور اجرکوں میں ملبوس گردنیں تانے لوگوں کے جسم گر چہ مہنگی مہنگی خوشبوؤں میں بسے ہوئے تھے پر جانے کیوں فضا میں سندھ کی قاتل روایتوں کے بھبھکے اڑ اڑ کر سڑاند بھر رہے تھے۔ میں عالمِ بے زاری میں واٹس ایپ پر خود کو مصروف رکھنے کی بے تکی سی کوشش کر رہی تھی کہ میری بیٹی نے ساتھ والی کرسی پر ڈیرا جمایا اور وڈیرے کا مطلب پوچھ ڈالا۔ سوال کے ساتھ بیٹی کا اشتیاق اور میری بے زا…
حیدر حسین یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب قطب الدین اور ناصر بھائی پاکستان چوک پر کراچی کا مشہور انڈے والا بن کباب کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر آ رہے تھے۔ رانگ سائڈ سے آنے والے ایک موٹر سائکل سوار نے سامنے سے آنے والے ایک ٹرک کو ذور دار ٹکر ماری (اخبار میں آپ نے یہ پڑھا ہوگا کہ ٹرک نے موٹرسائکل سوار کو کچل دیا مگر یہ فرضی واقعہ ایسے پیش نہیں آیا) ۔ ٹکر واقعی بڑی زور دار تھی اور موٹرسائکل سوار دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو کر زمین پر آرہا۔ ٹرک حسب معمول نو دو گیارہ ہوگیا اور قطب الدین اور ناصر بھائی جائے حادثہ کی طرف لپکے۔ قطب الدین: اوہ خدایا! کچ…
ڈاکٹر لبنیٰ مرزا انسان ایک سماجی جانور ہے۔ زندگی کے ہر مرحلے پر ایک انسان کو دوسرے انسانوں کے سہارے، ہمدردی اور محبت کی ضرورت ہے۔ ایک بچہ جب اس دنیا میں آتا ہے تو اس کے لیے دنیا میں رشتوں کو سمجھنا اور انسانی روابط قائم کرنا سیکھنا ضروری ہے کیونکہ ہر انسان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کی کامیابی اسی مہارت سے جڑی ہوئی ہے۔ میرا اکلوتا بیٹا نوید جب تین سال کا تھا تو اس نے پری اسکول جانا شروع کیا۔ پہلے دن جب میں اس کو اسکول چھوڑنے گئی تو میں جیسے ہی اس کو کہتی کہ میں واپس جارہی ہوں تو وہ کھیل چھوڑ کر میرے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہو…
طاہر محمود چوہدری گزشتہ روز برسوں سے نیویارک میں مقیم متحرک صحافی دوست ندیم منظور سلہری نے فون پر دعوت دی کہ پاکستان سے دیسی گھی سے بنی سپیشل ”پنجیری“ کی سوغات آئی ہے، پہلی فرصت میں بروکلین پہنچیں تاکہ چائے کے ساتھ یہ پیش کی جا سکے۔ دیسی گھی اور پنجیری کے الفاظ سننے کے ساتھ ہی دماغ میں تیس سال پہلے یونیورسٹی ہاسٹل میں چوری ہونے والی اپنی 5 کلو دیسی گھی میں تیار شدہ پنجیری کی یاد تازہ ہو گئی اور دماغ میں ”پنجیری“ چوری کی اس انوکھی واردات کے واقعہ کی فلم چلنی شروع ہو گئی۔ جائے وقوعہ واردات : کمرہ نمبر 17 عمر ہاسٹل، بغداد الجدید کیم…
ڈاکٹر فرحان کامرانی ہماری یادداشت تھوڑی سی کمزور ہو گئی ہے اس لئے صحیح سے یاد نہیں آتا کہ ”یہودی کی بیٹی“ کس نے لکھا تھا، وہ امتیاز علی تاج کی تحریر تھی یا کسی اور کی۔ مگر ہم نے اس پر بننے والی بلیک اینڈ وائٹ بھارتی فلم ضرور دیکھی ہے کہ جس میں یوسف خان المعروف دلیپ کمار جی ہیرو ہیں۔ یہ فلم بڑے کمال کی ہے، سوچنے کی بات ہے کہ ہند کے ماحول میں رہنے والے لکھاری نے 2000 سال سے بھی زیادہ قدیم سلطنت روما کا تصور کیا اور وہاں پر پسے ہوئے یہود کے حالات کو سوچا اور ایک یہودی کی بیٹی اور ایک رومی شہزادے کے درمیان ہونے والی محبت کی منظر کشی کی۔ …
Social Plugin