لندن: برطانوی خاتون نے اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ دنیا بھر کی سیاحت کے لیے اپنا گھر فروخت کردیا اور ملازمت چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ خاتون گیلیان مک روبی نے گزشتہ دو برس قبل اپنی 2 بیٹیوں اور شوہر کے ہمراہ دنیا گھومنے کا پلان بنایا اور اپنا گھر 1 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کردیا۔ خاتون نے اپنا بڑا گھر فروخت کر کے گزر بسر کے لیے چھوٹا سا فلیٹ خریدا اور اپنے سفر کا آغاز کیا۔ گیلیان نے بوسنیا، آئس لینڈ، پرتگال، کروشیاء سمیت دیگر ممالک کا سفر رواں سال کے آغاز پر شروع کیا، وہ اپنا دورہ مکمل کر کے اکتوبر 2019 میں واپس برطانی…
دنیا بھر میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف زور و شور سے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور اب اس بارے میں ایسے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جس سے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ حال ہی میں ایک ایسا لباس تیار کیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ خواتین کو دن میں کتنی بار جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ اوگلیوی نامی برطانوی تشہیری کمپنی نے اس بات کو جاننے کی کوشش کی کہ خواتین کو دن میں کتنی بار ہراساں ہونے کی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے، اور حاصل ہونے والے نتائج نہایت ہوشربا تھے۔ کمپنی نے ایک ایسا لباس تیار کیا جس م…
چین کے شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ کھنچے چلے آرہے ہیں۔ رنگا رنگ آتش بازی سے شروع کیے جانے والے اس فیسٹیول میں برف سے بے شمار مجسمے اور عمارتوں کی نقول تیار کی جاتی ہیں جس کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر ٹھوس برف اور 1 لاکھ 11 ہزار کیوبک میٹر نرم برف استعمال کی جاتی ہے۔ اس فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فنکاروں نے دن رات کام کیا ہے۔ فیسٹیول میں رات کے وقت مجسموں کو روشنیوں میں نہلا دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ حصہ رنگ و روشنی سے من…
بیجنگ : چین کے خلائی جہاز چانگ فور نے چاند کی تاریک سطح کی پہلی تصویر زمین کو بھیج دی ہے ، یہ ایک تاریخ ساز تصویر ہے کہ اس سے قبل انسان چاند کے اس حصے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ تفصیلات کے مطابق چانگ فور کی جانب سے ایک چند سیکنڈ کی ویڈیو زمین پر بھیجی گئی ہے جس میں چاند کے تاریک حصے کی سطح کو واضح دیکھا جاسکتا ہے ، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اتنی بھی تاریک نہیں ہے جتنا ہم سمجھتے آئے تھے۔ چین نے چند روز قبل خلائی سائنس کے میدان میں امریکا ، روس اور یورپی خلائی ایجنسی پر برتری حاصل کرتے ہوئے اپنا خلائی جہاز چاند کے تاریک حصے پر کا…
کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن کے صارفین کو ایک بار پھر وائرس ویڈیو موصول ہونا شروع ہوگئی جس میں اُن کو گولڈن ورژن کی سہولت دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو گزشتہ روز سے ایک ویڈیو موصول ہونا شروع ہوئی جس میں اُن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیگر دوستوں تک بھیجیں۔ پیغام میں لکھا جاتا ہے کہ جو صارف ایسا کرے گا اُسے ’واٹس ایپ گولڈن ورژن‘ دیا جائے گا جس کی رسائی صرف معروف شخصیات کو ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو بھیجے جانے والے پیغام میں مارٹینلی نامی و…
آج کل کے دور میں ہر شخص ذہنی تناؤ کا شکار اور خوشی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ ماہرین نے فوری طور پر ذہنی تناؤ سے نجات پانے اور خوشی حاصل کرنے کا نہایت انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ سے نجات چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ ایک طویل عرصے سے سائنسی و طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی نئی تحقیقوں نے ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ حال ہی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی میں کی جانے والی…
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption کرسمس اور نئے سال کی آمد والی تاریخوں کے دوران نہ صرف لوگوں پر ذہنی دباؤ ہوتا ہے بلکہ رشتے بھی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں برطانیہ میں وکلا ماہ جنوری کے پہلے پیر کو 'طلاق کے دن' کا نام دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ وکلا برادری کو موصول ہونے والی طلاق کے بارے میں معلومات کی درخواستیں ہیں۔ جو کہ ہر سال جنوری کے پہلے ہفتے میں غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہیں۔ تو ایسا کیا ہوسکتا ہے کہ لوگوں کا ذہن دسمبر کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں طلاق لینے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے؟ رشتوں میں بہتری کے…
تصویر کے کاپی رائٹ AFP/GETTY IMAGES Image caption رہف محمد القنون تھائی حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد ہوٹل کے کمرے سے باہر آگئی ہیں تھائی لینڈ کی جانب سے عارضی طور پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملنے کے بعد 18 سالہ سعودی خاتون بینکاک ایئرپورٹ کے اس ہوٹل سے چلی گئی ہیں جہاں انھوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا تھا۔ تھائی لینڈ کی امیگریشن پولیس کا کہنا ہے کہ رہف محمد القنون 'اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کی نگرانی میں ہوٹل سے چلی گئی ہیں'۔ اس سے پہلے تھائی لینڈ کی امیگریشن کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا تھا کہ سعود…
سعدیہ وقاص اب سے چند گھنٹے قبل جب آپ اور میں جنوری کی سرد شام کو اپنے اپنے طریقے گزار رہے تھے، جو کِسی بھی طرح کوئی انقلابی قدم کہلائے جانے کے زُمرے میں یقیناً نہیں آتا، سرحد پار ایک بہادر خاتون جان پر کھیل کر صدیوں پرانے رواج توڑتی، نئی تاریخ رقم کر رہی تھیں۔ چھیالیس سالہ سسی کلا کا تعلق سری لنکا سے ہے اور انہوں نے آج، اب سے چند گھنٹے قبل کیرالہ کے گھنے جنگلات میں گھِرے ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع سبریمالا مندر کے اندر تک رسائی حاصل کی۔ یہ تیسری خاتون ہیں جنہیں کیرالہ میں واقع ایئئپا دیوتا کے مندر سبریمالا کے اندر تک رسائی حاصل ہوئی۔…
Social Plugin