چین کے شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول منعقد کیا
جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ کھنچے چلے آرہے ہیں۔
رنگا رنگ آتش بازی سے شروع کیے جانے والے اس فیسٹیول میں برف
سے بے شمار مجسمے اور عمارتوں کی نقول تیار کی جاتی ہیں جس کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار
کیوبک میٹر ٹھوس برف اور 1 لاکھ 11 ہزار کیوبک میٹر نرم برف استعمال کی جاتی ہے۔
اس فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فنکاروں
نے دن رات کام کیا ہے۔
فیسٹیول میں رات کے وقت مجسموں کو روشنیوں میں نہلا دیا جاتا
ہے جس کے بعد یہ حصہ رنگ و روشنی سے منور ہوجاتا ہے۔
اس فیسٹیول میں تیراکی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں
شرکا کو ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرنی ہوتی ہے۔
ہربن مشرقی ایشیا کا سرد ترین شہر ہے جہاں جنوری میں درجہ
حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے، اس سردی کے باوجود دنیا بھر سے ہزاروں
لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں۔