روزمیری ایک سدا بہار
پودا ہے جسے اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے پتےلمبے، پتلے اور
خوشبو دار ہوتے ہیں جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پودے کی خوشبو یادداشت کو
بہتر کرتی ہے۔ روز میری کا تیل بالوں کے لیے بہترین ہے اس کے علاوہ جلد کے نکھار
اور خوبصورتی کے لیے بھی اس پودے کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔
روزمیری چھوٹی چھوٹی
جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبے لکڑی کے تنے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ
پودینہ کی فیملی کہلاتی ہے۔ بالوں اور جلد کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے روز میری
کے تیل کا استعمال کیسے کیا جائے؟
رنگ گورا کرنے کے لیے: روز میری کے تیل میں بے
شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ انسان کے چہرے کے اندر موجود گرد و
غبار کو صاف کرنے کے ساتھ رنگ کو بھی گورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے
علاوہ روز میری کا تیل اینٹی آکسائڈنٹ سے بھرپور ہے جو جلد میں موجود جراثیم اور
جراثیمی زہر کو ختم کرتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔
جھریاں ختم کرے: انسان کے چہرے پر موجود
جھریاں اُسے اپنی عمر سے بہت بڑا بنا دیتی ہیں اسی لیے ہر کوئی اس سے چھٹکارا حاصل
کرنا چاہتا ہے۔ جلدی ماہرین نے چہرے پر سے جھریاں ختم کرنا کا ایک بہترین اور
آسان نسخہ روز میری کا تیل بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روز میری اور ناریل کے
تیل کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے تمام جھریاں ختم ہوجائیں گی۔
اس کے علاوہ روز میری
کے تیل کا مساج کرنے سے ایسے خلیات یا سیل پیدا ہوتے ہیں جو چہرے پرنشانات اور
جھریوں کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں۔
داغ دھبوں کا دور کرے: روز میری کے تیل کے بے
شمار فوائد میں ایک چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ روز
میری کے تیل میں دہی اور شہد ملا کر اس کا استعمال ’سن بلاک‘ کے طور پر بھی کیا
جاتا ہے یعنی سورج کی شعاعوں سے چہرے کو بچاتا ہے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ
حلقے دور کرے: ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں
اور وہ بےحد کوششوں کے بعد بھی دور نہیں ہورہے تو پھر اس کے لیے روز میری کے تیل
کا استعمال نہایت بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روز میری کے
تیل کو کسی بھی اچھی کریم کے ساتھ مکس کر کےرات کو سونے سے قبل آنکھوں کے گرد
حلقوں پر لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو خوبصورت اور تروتازہ کرتا ہے۔
چہرے کو تازگی بخشے: چہرے کی حفاظت اور
تازگی کے لیے روزمیری اور کھیرے کا ماسک بہترین ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے مندرجہ
ذیل اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے: ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس
میں ایک کھانے کا چمچہ روزمیری کا تیل شامل کریں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس
کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے اور گردن پر
لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔
بالوں کو خوبصورت بنائے: روزمیری کا تیل حیرت
انگیز طور پر بالوں کی افزائش کے لیے بھی بہترین ہے اس کے استعمال سے بال جادوئی
انداز میں تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار یہ ہے کہ چار کپ
پانی ابال کر اس میں روز میری کا تیل اور چند شاخیں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس
پانی سے بالوں کو دھولیں اور شیمپو کرلیں یہ بالوں میں کنڈیشنر کا بھی کام دے گا
اور اس سے بالوں میں چمک آنے کے ساتھ خشکی بھی ختم ہوجائے گی۔