فلم کے ایک ایک سین کو قدرتی انداز میں ادا کرنے کے لئے کسی اداکار یا اداکارہ کو کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا۔ کسی فلم کے جذباتی موڑ پر کہانی میں جان بھرنے کے لئے نیوڈ سین دینا سب سے مشکل کام سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ امالا پال نے ایسے ہی ایک بولڈ سین کی وجہ سے دھوم مچا دی ہے۔ انہو ں نے اپنی فلم میں ایک ہلا کر رکھ دینے والا نیوڈ سین دیا ہے۔ امالا پال نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ عملے کے قریب 15 لوگوں کے سامنے یہ نیوڈ سین کرنا کتنا مشکل تھا اور کس طرح انہوں نے خود کو اتنا مضبوط بنایا۔
امالا پال نے اپنی فلم ادائی میں ایک بیحد نازک نیوڈ سین دیا ہے۔ اس فلم کا ٹیزر 18 جون کو ریلیز ہوا ہے جس میں امالا پال کے نیوڈ سین کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ اس سین کے بارے میں سوشل میڈیا پر خاصا چرچا ہو رہا ہے اور انہیں ایسی ہمت ہر داد بھی مل رہی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے امالا نے اس سین کی پوری پس پردہ داستان بیان کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں اس سین کے بارے میں کافی نروس تھی۔ میں جاننا چاہتی تھی کہ سیٹ پر کیا ہونے والا ہے اور سیٹ پر کون کون موجود رہے گا۔ کیا وہاں سکیورٹی کے انتظام ہوں گے یا نہیں؟ مجھے پریشان دیکھ کر ڈائریکٹر رتنا کمار نے کہا کہ نیوڈ سین کی شوٹنگ کے دوران اسپیشل کاسٹیوم پہن لینا لیکن میں نے کہا کہ آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس 27 سالہ اداکارہ نے آگے بتایا کہ شوٹ کے دن ڈائریکٹر نے لوکیشن پر صرف 15 لوگ ہی رکھے تھے۔ اگر میں عملے کے افراد پر بھروسہ نہ کرتی تو یہ سین کبھی شوٹ نہیں کر پاتی’۔ امالا نے اس انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اداکاری چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ وہ ‘ادائی’ سے پہلے امید بھی چھوڑ چکی تھیں کہ انہیں کبھی اچھی فلم مل سکے گی۔ انہوں نے بتایا ‘مجھے جتنے بھی فلم سازوں سے فلمیں مل رہی تھیں وہ سب جھوٹی لگتی تھیں۔ ان فلموں کی کہانی ریپ وکٹم اور اس کی انصاف پانے کیلئے جدوجہد اور پھر اس کے بدلے پر مبنی ہوتی تھیں اور مجھے ایسے کردار نبھانے میں دلچسپی نہیں تھی’۔