میں پورن فلم میں کام کرنے کے لیے فوٹو شوٹ کروا چکی تھی


ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں فلم ”گینگسٹر“ میں کام نہ ملتا تو وہ فحش فلموں میں کام کر چکی ہوتیں۔ انوراگ باسو کی فلم ’گینگسٹر‘ کنگنا رناوت کی پہلی فلم تھی جس کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
کنگنا رناوت کے مطابق انہیں ایک فحش فلم کی آفر ہوئی جس کے بعد ایک فوٹوشوٹ بھی کیا جس دوران مجھے ایک چھڑی دی گئی۔ اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ یہ صحیح فلم نہیں ہے لیکن میں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا اور اس وقت میری عمر صرف 17 اور 18 سال کے درمیان تھی۔
اداکارہ کے مطابق اسی دوران انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے فحش فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فحش فلم میں کام سے انکار کے بعد کافی عرصے سے مجھے پریشانی کا سامنا کرناپڑا کیونکہ فلم کا پروڈیوسر بہت غصے میں آ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کی پیشکش نہ ہوئی تو وہ یقینا فحش فلم میں کام کرتیں۔