رپورٹ کے مطابق ماڈل نے سوشل میڈیا پر ’عریاں سماجی کارکن‘ نامی اکاؤنٹ اور پیج بنائے اور اعلان کیا کہ جو شخص بھی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 10 ڈالر کا چندہ دے گا وہ انہیں اپنی ’عریاں‘ تصویر بھیجیں گی۔
ماڈل نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے لیے چندہ جمع کرانے والے شخص کو انہیں رقم جمع کرائے جانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کی تصدیق کے بعد ہی وہ مذکورہ شخص کو اپنی ’برہنہ تصویر‘ بھیجیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل نے اس عمل کے لیے 4 افراد کی خدمات بھی حاصل کیں جنہوں نے چندہ جمع کرائے جانے والے افراد کے ثبوتوں کی تصدیق کا کام کیا۔ آگ بجھانے کے لیے انوکھی چندہ مہم چلانے والی امریکی ماڈل نے ’برہنہ سماجی کارکن‘ نامی اکاؤنٹ بھی بنایا جسے بعد ازاں انسٹاگرام انتظامیہ نے بند کردیا۔
سماجی کارکن اور ماڈل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے تھوڑے ہی وقت میں آسٹریلیا میں لگی آگ کو بھجانے کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ روپے تک کا چندہ جمع کرلیا۔