متحدہ عرب امارات میں دن میں بغیر کسی ضروری وجہ کے گھروں سے نکلنے پر 544 امریکی ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ دن میں بغیر کسی ضروری وجہ کے اپنے گھروں سے نکلیں گے خواہ اس وقت کرفیو کے اوقات نہ بھی نافذ ہوں تو بھی انہیں جرمانہ ہوگا۔
حکام کے مطابق لوگوں کو ہنگامی صورتِ حال، کام کے لیے، کھانا یا طبی سامان خریدنے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔