ایک بھارتی تارک وطن کی دبئی میں آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد تنہائی میں فوت ہورہے ہیں۔ ان کے آخری وقت میں نہ تو ان کے اپنے قریب ہوتے ہیں، نا ہی موت کے بعد ان کے لواحقین آخری دیدار کر پاتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں روزگار کی غرض سے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کے لاکھوں افراد مقیم ہیں۔ یہ لوگ کئی برسوں تک اپنے گھروں سے دور رہتے ہوئے اس امید پر کام کرتے ہیں کہ کچھ سرمایہ جمع کر کے وہ دوبارہ وطن لوٹ جائیں گے…
سعودی عرب کی اعلیٰ علما کونسل نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کریں ویب ڈیسک — سعودی عرب کی اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اور سینئر علما کی کونسل 'مجلس ہیئۃ الکبار العلما' نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث درکار سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے مہینے میں عبادات اپنے گھروں میں کریں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر علما کی کونسل …
ڈاکٹر حبیب حیدر زیدی برطانیہ کے پہلے ڈاکٹر ہیں جو کووِڈ-19 (کورونا) وائرس کے مریض کا علاج کرتے ہوئے خود اس وائرس کا شکار ہوئے اور پھر اپنی جان کی بازی بھی ہار گئے۔ وہ ساؤتھ اینڈ میں سرجن تھے۔ حبیب حیدر زیدی تقسیمِ ہند سے پہلے انڈیا کے شہر لکھنؤ میں 1943 میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم کے بعد اپنے ماں باپ کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر گئے اور کراچی میں آباد ہو گئے تھے۔ کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے انھوں نے ایم بی بی ایس کیا۔ انھوں کچھ عرصہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں بھی کام کیا تھا۔ سنہ 1959 میں وہ کراچی سے ہجرت کر کے انگلینڈ آ گئے۔ انگلینڈ آنے کے ب…
متحدہ عرب امارات میں دن میں بغیر کسی ضروری وجہ کے گھروں سے نکلنے پر 544 امریکی ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ دن میں بغیر کسی ضروری وجہ کے اپنے گھروں سے نکلیں گے خواہ اس وقت کرفیو کے اوقات نہ بھی نافذ ہوں تو بھی انہیں جرمانہ ہوگا۔ حکام کے مطابق لوگوں کو ہنگامی صورتِ حال، کام کے لیے، کھانا یا طبی سامان خریدنے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ مزید پڑھیں مصر میں افواہ پھیلانے پر سزا ہوگی امارات میں نوجوان کورونا کا شکار کیوں؟ ہنگامی حالات میں …
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES ایران کی عدلیہ کے مطابق گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔ منگل کو سرکاری ترجمان غلام حسین اسماعیل نے بتایا کہ ان افراد کو یوکرینی طیارے کو گرانے کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ…
Social Plugin