آسٹریلیا میں لگی جنگل کی آگ کی وجہ تین افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ کے پیش نظر جمعہ کو ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اب بھی سو مختلف مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے۔ وزیر اعظم سکاٹ مورسن نے کہا ہے کہ آگ بجھانے والے علمے کے تیرہ سو اہلکاروں کی مدد کے لیے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے بھی متاثرہ علاقوں میں رضاکارانہ طور پر امدادی کاموں میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعظم سکاٹ مورسن نے…
Social Plugin