کیا آپ ہیلی کاپٹر پر ایک جگہ سے دوسری جگہ رائیڈ شیئرنگ سروس کے ذریعے جانا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو نیویارک میں اوبر نے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرادی ہے جو مین ہیٹن سے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ تک 200 ڈالرز کے عوض لے جاتی ہے۔ اسے اوبر کاپٹر کا نام دیا گیا ہے جو اب اس رائیڈ شیئرنگ ایپ کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس سے پہلے یہ صرف پریمیئم صارفین کے لیے ہی دستیاب ھتی۔ 7 اکتوبر سے اس سروس کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے فی فرد 200 سے 225 ڈالرز لیے جائیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سروس کا مقصد سفری وقت کو کم کرنا ہے …
Social Plugin