اولمپکس کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے تمام انتظامات، کھلاڑیوں اور تکنیکی مسائل کو نمٹانے کے لیے ایک سالہ مدت کافی ہے جس میں مزید تاخیر غیر ضروری ہو گی۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — جاپان کے مختلف حلقوں میں ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مزید التوا پر بحث کی جا رہی ہے۔ تاہم جاپان کی اولمپکس کمیٹی کے صدر نے اولمپکس مقابلوں کے مزید التوا کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے صدر یوشیرو موری کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں ایک سال سے زیادہ تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ ایونٹ پہلے ہی کرونا وائرس کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ …
جاپان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ کمپنی نے انہیں سکرٹ کی بجائے پتلون اور بغیر ہیل کے جوتے پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ ویب ڈسک — جاپان ائیر لائینز نے اپنی فضائی میزبان خواتین کو مخصوص لباس کی پابندی سے آزاد کر دیا ہے اور یہ پہلی بڑی کمپنی ہے جس نے یہ قدم اٹھایا۔ اگلے ماہ سے جاپان ائیر لائینز کی ملازم خواتین کے لیے لازم نہیں ہو گا کہ وہ کام کے اوقات میں اونچی ایڑی کا جوتا اور سکرٹ پہنیں۔ وہ اپنی مرضی سے آرام دہ جوتیاں اور پتلون وغیرہ پہن سکتی ہیں۔ جاپان میں خواتین ایک تحریک چلا رہی ہیں، جس کا مقصد کام کے دورا…
جاپان میں کچھ کمپنیوں کی جانب سے خواتین پر عینک پہننے کی ’پابندی‘ کی اطلاعات کے بعد اب ان کے لیے کام پر عینک پہننا ایک حساس موضوع بن گیا ہے۔ متعدد نیوز چینلز کے مطابق جاپان کی بعض کمپنیوں نے یہ فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر لیا ہے۔ مقامی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ عینک پہننے والی خواتین جو کسی دکان پر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں ’ایک غیر دوستانہ تاثر‘ دیتی ہیں۔ اس کے رد عمل میں جاپانی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے جس میں لوگ اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ ملک میں مختلف دفاتر میں خواتین کے رویوں اور لباس کے کیس…
Social Plugin