ایلس کیوڈی بی بی سی نیوز شیئر تصویر کے کاپی رائٹ SCIENCE PHOTO LIBRARY موئنا کیا آتش فشاں کی چوٹی کے قریب نئی طاقتور ٹیلی سکوپ نصب کرنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملنے کے علاوہ سائنس اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ لیکن ہوائی کے کچھ باشندے اصرار کر رہے ہیں کہ یہ مقدس جگہ ہے اور یہاں پر تعمیراتی کام نہیں ہونا چاہیے۔ گذشتہ ہفتے مظاہرین نے موئنا کیا پر واقع تعمیراتی سائٹ پر جانے والا راستہ بلاک کر دیا۔ اگر پانی کے نیچے واقع پہاڑ کی بنیاد سے پیمائش کی جائے تو موئنا کیا دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔ مظاہرے کرنے والے کم از کم 33 افراد کو گرفتار کیا گیا اور …
Social Plugin