تعلیم کا وظیفہ کیا ہے: محض ماہرینِ فن تیار کرنا یا ابنِ آدم کو انسان بنانا؟ اس کے علم و عمل کا تزکیہ یا اس سے بے نیازی؟سیدنا یوسفؑ سے جیل کے ساتھیوں نے خواب کی تعبیر پوچھی تو فرمایا ”تمہارا کھانا آنے سے پہلے میں تمہارے خوابوں کی تعبیر بتا دوں گا۔ یہ علم ان علوم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے عطا فرمایا ہے…‘‘ (سورہ یوسف) سیدنا یوسفؑ نے پہلے توحید کے بارے میں اپنی دعوت قیدیوں کے سامنے رکھی اور پھر ان کے خواب کی تعبیر بتائی۔ سیدنا مسیحؑ نے دریا میں جال پھیلائے لوگوں کو دیکھا تو انہیں مخاطب کیا: ماہی گیرو! آؤ، میں تمہیں مردم گیر بنا دوں۔ یہ انبی…
جب سیاست اقتدار کا کھیل بن جائے۔ مذہب و نظریہ عصبیت کی علامت ہو۔ صحافت کے پسِ پردہ تجارتی اہداف ہوں۔ ادب آسودہ حال لوگوں کی ذہنی عیاشی کا سامان ہو اور ریاستی ادارے اقتدار کی کشمکش میں فریق بن جائیں تو قوموں کا مستقبل خدشات میں گِھر جاتا ہے۔ کیا ہمیں بھی آج ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا ہے؟ نوجوانوں کا ایک گروہ لال پھریرے اٹھائے، ایشیا کو سرخ بنانے نکلا تو ایک دوسرے گروہ کو یاد آیا کہ ایشیا کو سبز بنانا ان کا نظریاتی وظیفہ تھا۔ انہوں نے اپنے جھنڈے اٹھا لیے۔ نظریاتی سیاست کے عہد میں ظہور کرنے والے قلم کاروں کو اپنی جوانی یاد آئی اور انہ…
Social Plugin