ذوالفقار خان سعادت حسن منٹو کے بارے میں جب بات شروع ھوتی ہے، تو بہت دور تک بلکہ کافی دور تک جاتی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ ان بڑی بڑی باتوں کے درمیان اس چھوٹی سی بات کا تذکرہ رہ جائے جس کا تذکرہ یہاں مطلوب ہے، جس کی ابتدا آل انڈیا ریڈیو سے شروع ھوتی ہے۔ آل انڈیا ریڈیو جہاں سے منٹو کی کی کامیابی کا آغاز ھوا تھا۔ تقسیم سے قبل اس ریڈیو اسٹیشن پر ادیبوں اور شاعروں کی ایک پوری کہکشاں روشن رہتی تھی، جس میں دیگر ستاروں کے ساتھ ساتھ سعادت حسن منٹو بھی شامل تہے۔ وہ منٹو کے اچھے دن تہے، اس زمانے میں آل انڈیا ریڈیو کی عمارت میں سعادت حسن منٹو کا اپنا ایک الگ…
Social Plugin