پروفیسر کیتھرین سکاگوس گاہے بگاہے سارہ کے سر میں لگائے گئے آلے کا معائنہ کرتی رہیں شدید ذہنی دباؤ اور افسردگی کی ایک مریضہ پر پہلے حوصلہ افزا تجربے کے بعد امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کی کھوپڑی میں لگایا جانے والا ایک برقی آلہ نہ صرف شدید ڈیپریشن کا سراغ لگا سکتا ہے بلکہ اس کا علاج بھی کر سکتا ہے۔ ایک برس سے زیادہ عرصہ پہلے برقی تاروں سے لیس یہ آلہ 36 سالہ سارہ کے دماغ میں لگایا گیا تھا اور اب ان کا کہنا ہے کہ آلے نے ان کی زندگی بدل کے رکھ دی ہے۔ ماچس کی ڈبیا جتنا یہ برقی آلہ ہر وقت 'آن' رہتا ہے لیکن یہ دماغ کو پیغام ص…
’ میں نے اپنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش میں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 800 روپے خرچ کیے ہیں۔ ‘ 'ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور یہ بہت مہنگا بھی ہے۔ کیوں کہ انڈیا میں صحت کی سہولیات خراب ہیں۔' ایک میڈیا ادارے میں کام کرنے والی کرنیکا کوہلی نے رواں سال 21 جولائی کو یہ ٹویٹ کی تھی۔ انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں مقیم کرنیکا اچھی ملازمت کرتی ہیں اور ان کی آمدن اچھی ہے۔ اس کے باوجود انھیں یہ محسوس ہوا کہ افسردگی اور اضطراب کے علاج میں انھوں نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے لندن: پنجابی برادری میں ذہنی صحت کا مسئلہ ’ذہنی صح…
ابھی لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہوئے تھے کہ فلپائن میں ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی کو عجیب و غریب خواب آنا شروع ہو گئے۔ ایلیشا انجیلیز کہتی ہیں کہ 'میں آدھی رات کو ایک ہسپتال میں تھی اور ایک ڈاکٹر میرے ہاتھ کا آپریشن کر رہا تھا۔ 'کچھ لمحوں بعد میں اس عمارت سے ایک ہاتھ کے ساتھ ہی نکل گئی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر میرا کٹا ہاتھ پکڑے اس سے کھیلتا ہوا جا رہا تھا۔ اس نے اس کو کاٹنا بھی شروع کر دیا اور میں اتنی زیادہ کھوئی ہوئی محسوس کرنے لگی۔‘ اگلی چند راتوں میں وہ مزید چیزیں کھونے کے خواب دیکھتی رہیں۔ 'وہ یا پیسے یا میرا لیپ…
Social Plugin